مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
اولڈہم کے مقامی ہوٹل ہال میں باغیچہ سجانے کی تقسیم انعامات کی تقریب
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)اولڈہم کے مقامی ہوٹل ہال میں فرسٹ چوائس اور ریجنڈا ہومز کے اشتراک سے گھروں کے صحن میں خوبصورت باغیچہ سجانے کی سالانہ تقسیم انعامات کی رنگ برنگی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈپٹی مئیر کونسلر جینی ہیریسن ۔ کونسل کی کابینہ میں ماحولیات کے ترجمان کونسلر عتیق الرحمٰن، فرسٹ چوائس ہومز کے چیف ایگزیکٹو ونی روچ ۔ تعلیم کے ترجمان کونسلر شاہد مشتاق، ٹی وی اینکر کرس بیون و دیگر نے شرکت کی ۔ سال کا بہترین ایوارڈ ریجنڈا ہومز کو دیا گیا جو ونی آن بارٹل نے وصول کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر کونسلر جینی ہیریسن کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اولڈہم باغیچوں کی وجہ سے خوبصورت لگے اسی لیے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا جاتا ہے اور مقامی کمیونٹی جوش و جذبہ سے گھروں کے صحنوں کو خوبصورت بنانے میں محنت کرتے ہیں اور پھر سالانہ تقریب میں بھرپور شرکت کرتے ہیں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ اس طرح ہم اپنے ٹاؤن کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ کونسلر عتیق الرحمٰن کا کہنا تھا لوگ سال بھر سخت محنت سے گھروں کے صحن میں پھول اگاتے ہیں تاکہ وہ مقابلہ جیت سکیں اور پھر ہماری سالانہ تقریب میں جیتنے والوں کو انعامات دیے جاتے ہیں ۔ماحولیات کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ایسی صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے۔ فرسٹ چوائس ہومز کے چیف ایگزیکٹو ونی روچ کا کہنا تھا کہ سالانہ مقابلے پر ہمیں اور کمیونٹی کے لیے باعث فخر ہے ۔ ٹی وی اینکر کرس بیون کا کہنا تھا کہ مقامی کمیونٹی نے اپنے گھروں کے باغیچوں میں جو کام کیا ہے قابل فخر و تعریف ہے ۔ کونسلر شاہد مشتاق کا کہنا تھا کہ آجکی تقریب میں بہت سے افراد نے شرکت کی اولڈہم خوبصورتی کے لحاظ سے آئے روز ترقی کی جانب گامزن ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے ۔ تقسیم انعامات کی تقریب کے ماحول کو کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے رنگین بنا دیا