مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر میں بے اصولی کی سیاست ختم ہوگئی، عوام بااصول رہنما ہی منتخب کرینگے: راجہ نصیر
لوٹن ...سیاسی جماعتوں میں نظم و ضبط کے فقدان کی سب سے بڑی وجہ اقربا پروری ہے، میرٹ کی پامالی کی وجہ پاکستانی کی متعدد سیاسی پارٹیاں ناصرف مقبولیت کھو بیٹھی ہیں بلکہ اقتدار سے کوسوں دور ہوتی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے ممبر قانون ساز اسمبلی اور سابق وزیر راجہ نصیر احمد خان نے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا سیاست میں کردار اور اصول کی بہت اہمیت ہے۔ عوامی سطح پر باکردار اور بااصول سیاست دان ہی پذیرائی حاصل کرپاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے اور سیاست میں اصول پسندی کو اپنایا ہے اور لوگوں کے کام کرنے کو اپنا معمول بنایا ہوا ہے جس باعث اپنے حلقہ 3 سہنسہ میں مجھے ناقابل شکست سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری سیاست میں لیڈر بہت ہوگئے ہیں اور کارکن کم، سابق اوورسیز ایم ایل راجہ منشی خان نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ راجہ نصیر کو سپورٹ کیا ہے اور آئندہ بھی سپورٹ کرتے رہیں گے۔ سابق لارڈ میئر شفیلڈ راجہ قربان نے ن لیگ کے تنظیمی معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے اندر مسائل کو اگر سینئر زعما بروقت حل کردیں تو پھر غلط فہمیاں نہیں پھیلتیں۔ لوٹن کے سابق ڈپٹی میئر، کونسلرچوہدری محمد ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ نصیر نے بلا تخصیص عوامی اہمیت کے کام کرائے ہیں، جس وجہ سے لوگ ان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ ماسٹر محمد رفیق، توقیر مرزا، امجد فاروق، راجہ حق نواز جانباز اور متعدد یگر نے اپنے خطابات میں راجہ نصیر کی اصولی سیاست کی تعریف کی۔ صدر تقریب اور آرگنائزر جلسہ صدر مسلم لیگ ن برطانیہ آزاد کشمیر راجہ زبیر اقبال کیانی نے کہا کہ راجہ نصیر بااصول سیاست دان ہیں یہی وجہ ہے کہ اپنے پرائے سب ان سے محبت کرتے ہیں، انہوں نے کہا راجہ نصیرخان جیسے باصول سیاستدان ہی پاکستان میں بھی عوام کی آنکھ کا تارہ ہیں اور آزاد کشمیر میں بھی۔ تقریب کی نظامت راجہ افتخار کتھیاڑوی اور ماسٹر نثار نے کی۔ آغاز راجہ عجائب کی تلاوت سے ہوا۔ منتظمین میں صدر مسلم لیگ ن لوٹن آزاد کشمیر، راجہ زاروب خان، ن لیگ کے راجہ نواز خان، چوہدری جہانگیر سماہنی ، راجہ توصیف کیانی، اور دیگر رہنما شامل تھے۔