مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
الحاج محمد یوسف میمن کی وفات پر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا اظہار تعزیت
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)دنیا میں ہر شئے فانی ہے موت کا ذائقہ ہر زندہ شئے کو چکھنا پڑے گا نظام قدرت یہی ہے اور غیب کا علم بھی واحدہ لاشریک جانتا ہے۔ حیات میں جو شخص دین ودنیا کی خدمت کے جذبے سے سرشار رہتا ہے اسکے فانی دنیا چھوڑنے کے بعد بھی اسے یاد رکھا جاتا ہے۔ الحاج محمد یوسف میمن نے ثنا خوانی دنیا کے ہر کونے میں کی دین اسلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امن و محبت کے پیغام کو عام کیا ہمیں چھوڑ کر بارگاہ الٰہی میں پہنچ گئے ہیں مرحوم کی ثنا خوانی اور شریف النفسی کو ہمیشہ ہی یاد رکھا جائے گا اور نام تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ان دلی فرط جذبات کا اظہار ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے الحاج محمد یوسف میمن کی وفات پر میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے لیے یہ بہت بڑا صدمہ ہے ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے مرحوم کی مغفرت اور ایصال رحمت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔