مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
تمام کمیونٹی 27اکتوبرکو ہونیوالے مظاہرے میں شرکت کویقینی بنائے
نوٹنگھم (محمد فیاض بشیر)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ”تحریک کشمیر بورڈ“برطانیہ و یورپ کے چیئرمین چوہدری بشیر رٹوی کا ناٹنگھم کا دورے میں کشمیر کمیونٹی کے لوگوں کو لندن میں 27اکتوبر کو بھارتی جارحیت کیخلاف ہونے والے مظاہرہ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ لندن میں بھارت کیخلاف مظاہرہ میں تمام کشمیری اور پاکستان کمیونٹی کے لوگ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔بھارت نے گزشتہ بہتر سالوں سے نہ صرف کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے بلکہ باشندگان کشمیر پر ظلم و جبر کا گھناؤنا کھیل بھی کھیل رہا ہے۔بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے لندن مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر اُنھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کے علمبردار بھارت نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیر میں جاری خون ریزی کو فوری طور پر رکوائے۔انڈین آرمی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے معصوم شہریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے نگر نگر میں انڈین درندہ صفت فوج کے مظالم سے تنگ کشمیری چیخ چیخ کر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کوپکار رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں خوف کے بادل منڈلا رہے ہیں۔نریندر مودی کی مکارانہ چالوں سے کشمیریوں کی نسل کشی عروج پر ہے۔اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے بھارتی سرکار کو لگام ڈال کر معصوم شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کروانے میں کردار ادا کریں۔اُنھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں اور ظالم بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کا عمل تیز سے تیز ترین کیا ہوا ہے۔قاتل بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف عمل ہے اور کشمیر کی کی خوبصورت وادیوں کو نہتے کشمیریوں کے خون سے سرخ کر رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم ڈھانے والی قاتل بھارتی فوج دندناتی پھرتی ہے مگر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیر میں جاری خون ریزی کو فوری طور پر رکوائے۔اُنھوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیری عوام کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی منصفانہ، آزادانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انہیں حق خودارادیت دیا جائے لیکن کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے بھارت مسلسل بیگناہ اور نہتے کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔اُنھوں نے بھارت کو عالمی دہشتگرد قرار دیا اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل کروانے کی اپیل کی۔