مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت مقبوضہ کشمیر کے پابند سلاسل سیاسی رہنماؤں کو رہا کرے
مانچسٹر(محمد فیاض بشیر)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ”تحریک کشمیر بورڈ“ برطانیہ و یورپ کے چیئرمین‘چوہدری بشیر رٹوی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے پابند سلاسل سیاسی رہنماؤں کو رہا کرے۔لائن آف کنٹرول پر جارحیت بھارت کو مہنگی پڑے گی۔پاک فوج بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوانے کے لیے تیار ہیں۔بھارتی بزدل افواج ہماری بہادر نڈر اور جانباز پاک فوج کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔بھارت اپنے ناپاک عزائم سے باز نہ آیا تو مقبوضہ کشمیر کو بھارتی افواج کا قبرستان بنا دیں گے۔بھارت کی جانب سے طاقت کا استعمال کشمیریوں کو آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا۔مجاہد اول سردار عبدالقیوم مرحوم نے آخری سانس تک کشمیریوں کی آزادی کا علم ہمیشہ بلند رکھا۔سردار عتیق احمد خان کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کاحق ادا کر رہے ہیں۔مسلم کانفرنس زندہ دِلوں کی جماعت ہے اور تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے دنیا کے ہرمحاذ پر جدوجہد کریں گے۔بھارتی حکمران اپنے اقتدار کو جلا بخشنے کے لیے نہتے کشمیریوں کو خون بہا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کے لیے ہر اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آیا ہے، اس نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کو اپنے بوٹوں تلے روند ڈالا ہے‘ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی تشویشناک خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں موجودآٹھ لاکھ سے زائد بھارتی فوج کے ہاتھوں اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید‘ لاکھوں کی تعداد میں زخمی‘ ہزاروں اپاہج ہو چکے جب کہ ہزاروں افراد کو گرفتار کر کے غائب کر دیا گیا ہے۔ موجودہ بھارتی حکومت مذاکرات سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔اب امریکہ‘برطانیہ‘روس‘جاپان اور دیگر طاقتور ممالک کو کھل کر کشمیریوں کی حمایت کرنا ہو گی اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے پر مجبور کرنا ہو گا تاکہ جنوبی ایشیاء کو کسی بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔