مقبول خبریں
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے راجہ نجابت اورحریت رہنماء عبدالحمیدلون کی ملاقات
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری بشیر رٹوی کاشریف عباسی کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت
ناٹنگھم (محمد فیاض بشیر)مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ کے چیئرمین چوہدری محمد بشیر رٹوی نے شریف عباسی کے بھائی اور جاوید عباسی کے بہنوئی کی وفات پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے اللہ پاک کے حضور دُعا کی۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ”تحریک کشمیر بورڈ“ برطانیہ و یورپ کے چیئرمین چوہدری بشیر رٹوی نے ناٹنگھم میں شریف عباسی اور جاوید عباسی کی رہائش گاہ پر جا کر شریف عباسی کے بھائی اور جاوید عباسی کے بہنوئی کی وفات پر تعزیت کی۔چوہدری بشیر رٹوی نے کہا کہ ہم سوگواران کے دکھ و غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ سبحان و تعالیٰ مرحوم کی بخشش کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے،آمین۔ اس موقع پر چوہدری یونس،نعیم شربت اور علی اصغر بھی موجود تھے۔ چوہدری بشیر رٹوی نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کو ہمت و حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے کائنات کے نظام میں توازن برقرار رکھنے کے لیے زندگی و موت بنائی۔ حضرت آدم ؑ سے لیکر آج تک کا نظام کائنات ایسے ہی چل رہا ہے اورآگے بھی چلتا رہے گا۔ہر ذی روح چیز نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ اللہ سے یہی دعا کرتے ہیں کہ ہر مسلمان کا خاتمہ ایمان پر ہو۔ اُنھوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔