مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کا برطانیہ بھر میں ریلیف فار کشمیری چلڈرن کے نام سے اپیل کا اعلان
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) برطانیہ میں قائم المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ عالمی سطح پر دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے اور اس کا سہرا چیئرمین عبدالرزاق ساجد کو جاتا ہے جنہوں نے اس جذبہ کو عبادت سمجھ کر سر انجام دینے میں سخت محنت لگن اور نیک نیتی سے میدان عمل میں خدمات سر انجام دے کر کمیونٹی کا اعتماد حاصل کیا۔ المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں جو دو ماہ سے بھی زائد عرصہ میں مودی سرکار کے انسانیت سوز سلوک اور کرفیو کی وجہ سے اپنے گھروں میں محصور ہیں بچے اور بڑے خوراک اور پانی نہ ملنے کی وجہ سے کئ بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں انکی امداد کے لیے ریلیف فار کشمیری چلڈرن کے نام سے ایک اپیل کا اعلان کیا تاکہ مقبوضہ کشمیر کے بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ادویات اور خوراک بھیجی جائے تاکہ بھارتی سرکار کی نسل کشی کی گھناؤنی سازش کو شکست دی جاسکے۔ مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں میڈیا اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو اس منصوبے بارے آگاہی دینے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نظامت کے فرائض نامور سیاسی سماجی اور کمیونٹی شخصیت آصف رشید بٹ نے کی ۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری ضمیر کو نصیب ہوا جبکہ قاری زبیر نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں پر لکھی نظم پڑھ کر حاضرین کو آبدیدہ کر دیا۔ المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمن عبدالرزاق ساجد کا کہنا تھا کہ اس اپیل کا مقصد ہمیں اپنے کشمیری بچوں کو بچانا ہے جو اس وقت پچھلے اٹھہتر دنوں کے کرفیو کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہیں ہم دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے دنیا بھر میں جاتے ہیں اور اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے جتنی ممکن ہو مدد کرتے ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی طاقتوں کا ضمیر مرچکا ہے کہ کشمیر کے اندر ہونے والے انسانیت سوز مظالم نظر نہیں آ رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چھبیس اکتوبر کو آزاد کشمیر مظفرآباد کے راستے کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات سے بھرے ٹرک لیکر مقبوضہ کشمیر کی طرف روانہ ہوں گے المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے ہمراہ انٹرنیشنل ریڈ کراس، انسانی حقوق کی تنظیموں، بین الاقوامی میڈیا اراکین، اراکین برطانوی و یورپین پارلیمنٹ، پاکستان و آزاد کشمیر حکومت کے نمائندگان ، کمیونٹی کے مختلف مکتبہ فکر کے سرکردہ افراد بڑی تعداد میں ہمارے قافلے میں شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کوئ سیاسی عزائم نہیں ہیں ہم صرف مظلوم کشمیری بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ضروری اشیاء اور ادویات لیکر جائیں گے اور انٹرنیشنل ریڈ کراس کے نمائندگان سے کہا جائے گا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں تک یہ امداد پہنچائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے راستے میں رکاوٹ ڈالی گئ تو بھارتی سرکار کا مذید مکروہ چہرہ دنیا پر عیاں ہو جائے گا۔ عبد الرزاق ساجد نے برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی اور میڈیا سے جڑے افراد کو دعوت فکر دی کہ براستہ آزاد کشمیر وادی میں محصور بچوں کی امداد کے لیے جانے والے کارواں کا حصہ بنیں اور آنکھوں دیکھا حال کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر کے عالم اقوام کی آنکھیں کھولنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مہمان خصوصی نوجوان کشمیری نژاد برطانوی کاروباری سیاسی سماجی اور کمیونٹی شخصیت چوہدری بلال غفور کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں محصور بچوں کی جسمانی وذہنی صحت ابتر ہوتی جا رہی ہے ایسے میں اگر انہیں خوراک و ادویات بروقت نہ ملیں تو بچوں کی اموات واقع ہونے کا شدید خطرہ ہے ایسے میں المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمن عبد الرزاق ساجد نے جس مشکل کام کا بیڑا اٹھایا ہے ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر طرح کی معاونت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ برٹش مسلم ہیرٹیج سنٹر مانچسٹر کے چئیرمن ناصر محمود خان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ آج عالم اسلام کیوں آزمائشوں کے گرداب میں پھنس چکی ہے بنیادی وجہ اسلام سے دوری ہے ہمیں اسلامی تعلیمات سے راہنمائ لینا ہو گی تاکہ ہماری مشکلات کم ہو سکیں۔ قاری زبیر قاری ضمیر کا کہنا تھا کہ نماز کی اہمیت اپنی جگہ لیکن ہم دکھی انسانیت کی خدمت نہ کریں تو باقی عبادت کا کچھ حاصل نہیں۔ تقریب سے چوہدری محمد بشیر رٹوی، راسب خان، غلام رسول، ملک عمران خلیل نے بھی اظہار خیال کیا اور المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ تقریب میں متحرک سماجی خواتین نسرین اختر بلو، روبینہ اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔