مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان پریس کلب برطانیہ کےعہدیداران کا ڈاکٹر اظہر راجہ کی ساس کی وفات پراظہارتعزیت
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)برطانیہ کی نامور سماجی کاروباری کمیونٹی اور صحافتی شخصیت ڈاکٹر اظہر راجہ کی ساس رضائے الٰہی سے ہمیشہ کیلئے ابدی نیند سو گئیں ۔ ڈاکٹر اظہر راجہ جو آجکل پاکستان کے شہر اسلام آباد میں مقیم ہیں وہیں صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ کاروبار بھی کر رہے ہیں ساس کی شدید علالت کا سن کر بیوی بچوں سمیت برطانیہ کے شہر بولٹن پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان پریس کلب برطانیہ کے مرکزی صدر مبین چوہدری، سابق صدر ارشد رچیال،جنرل سیکرٹری گریٹر مانچسٹر برانچ اسحاق چوہدری، صدر ماجد نذیر، صدر یارکشائیر زاہد نور ، جنرل سیکرٹری حسیب ارسلان اور کلب کے دیگر عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ سماجی و صحافتی شخصیت عارف چوہدری نے ڈاکٹر اظہر راجہ سے ساس کی وفات پر دلی اظہار تعزیت کی اور رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا گو ہیں کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اولاد کو ماں جیسی عظیم ہستی کے جدا ہونے سے پہنچنے والے گہرے صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت دیں۔ (آمین )