مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
راچڈیل (محمد فیاض بشیر) پاکستان کے خطہ پوٹھوار کی تحصیل گوجرخان میں غریب نادار اور ضرورت مند افراد کی اخلاقی و مالی مدد کے لیے قائم فلاحی تنظیم مدر فاؤنڈیشن کے روح رواں اور بانی سماجی کمیونٹی شخصیت عرفان راجہ جو ان دنوں برطانیہ کے دورہ پر ہیں کے اعزاز میں گوجرخان کی سماجی کمیونٹی شخصیت حاجی مرزا عبد القیوم اور آشٹن گروپ نے راچڈیل میں ایک عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں گوجرخان سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر عرفان راجہ کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانی ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور وہ انکے اس جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ جب بھی غریب نادار افراد کے لیے ایمرجنسی امداد کی ضرورت پڑتی ہے تو بیرون ممالک خصوصاً برطانیہ بسنے والے دوست احباب دل کھول کر عطیات دیتے ہیں ہماری کوشش ہوتی ہے غریب نادار خواتین کو سلائی کڑھائی سکھا کر انہیں بھیک مانگنے کی بجائے خود کفیل کیا جائے تاکہ وہ باعزت طریقے سے آہنی زندگی بسر کر سکیں اسکے علاوہ معذور افراد کو ویل چیئر فراہم کر کے انہیں خود انحصاری کے قابل بنایا جاتا ہے امید ہے مستقبل قریب میں ہم آگے سے بڑھ کر علاقہ میں بسنے والی غریب نادار افراد کی بھرپور مدد کریں گے میں بیرون ممالک خصوصاً برطانیہ و یورپ میں بسنے والے دوست احباب و عزیز و اقارب کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنکے تعاون سے سب کچھ ممکن ہوا۔ عشائیہ میں شریک کونسلر آفتاب حسین، پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سابق صدر ارشد رچیال، شکیل انجم راجپوت، مرزا یونس، حاجی ازرم ، حافظ یعقوب سمیت دیگر شرکا نے مدر فاؤنڈیشن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا مدر فاونڈیشن تحصیل گوجرخان میں دکھی نادار اور ضرورت مند افراد کی دلجوئی کے لئے جو کام کر رہی ہے وہ قابلِ تحسین ہے ہم نے ماضی میں بھی تعاون کیا ہے اور مستقبل میں آگے سے بڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں ہم عرفان راجہ کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں دنیا و آخرت کی حقیقی خوشی دکھی انسانیت کی خدمت میں پنہاں ہے ۔