مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
مرحوم امیر حیدر کاظمی پارٹی کا اثاثہ تھے ، طارق ایوب، چوہدری مالک، ابرار میر و دیگر کا خراج عقیدت
لندن ... پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنمائوں نے سابق وفاقی وزیر امیر حیدر کاظمی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلنددرجات کی دعا کی ہے۔ پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ابرار میر، کلچرل ونگ کے انچارج خادم حسین ناصر اور آغا تنویر نے اپنے تعزیتی بیانات میں کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی جمہوریت کیلئے بڑی تگ و دو کی، وہ پارٹی کا اثاثہ تھے۔ برطانیہ میں پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق ایوب، پیپلزپارٹی نارتھ انگلینڈ کے صدر چوہدری محمد مالک، صدر پیپلز پارٹی ہیلی فیکس چوہدری ندیم قیصر، انفارمیشن سیکرٹری مطلوب شہزاد نے کہا کہ امیر حیدر کاظمی نے جمہوریت کے لئے بے پناہ خدمات سر انجام دیں۔ وہ ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کے خلاف سینہ سپر رہے جس کی پاداش میں انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور پیپلزپارٹی کے نظریاتی وژن کو لوگوں تک پہنچایا۔ پیپلزپارٹی ایک عظیم کارکن رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ امیر حیدر کاظمی پارٹی کا اثاثہ تھے جن کی کمی نہ صرف پارٹی بلکہ ملک میں محسوس کی جاتی رہے گی۔ واضع رہے کے رحلت کے بعد انہیں انکی وصیت کے مطابق لندن میں ہی سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔