مقبول خبریں
سمائل ایڈ یوکے کا بے گھر افراد کی مدد کیلئے کمیونٹی سپورٹ وہیکل سروس کا آغاز
برطانوی انتخابات:تحریک حق خود ارادیت کی مسئلہ کشمیر کیلئے امیدواروں میں لابی مہم جاری
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
جموں و کشمیر تحریک حق خود اردیت کا لوٹن میں کشمیر لابی کانفرنس کا انعقاد
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
انسانی حقوق کا عالمی دن پر تحریک حق خود ارادیت کے زیر اہتمام کانفرنس کا اہتمام
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برمنگھم (محمد فیاض بشیر)پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سینئر جوائنٹ سکریٹری محمد رضا نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی وفاق کی علامت بنتی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سرزمین پارٹی برمنگھم آفس میں ایک ا ہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر رہنما مرزا فیصل محمود، امیر فیصل اعوان، عمران خان، راحیل مسرور، عدنان ملک، راجہ مشتاق، تہمینہ شاہد،اور شاہد ، کے علاوہ پاک سرزمین پارٹی میں نئے شامل ہو نے والے محب وطن پاکستانیوں جن میں عاصم خان،فرحان سجاد،نوید اسحاق، طارق پٹھان، عمران شفیق، عفیف فرحان، سفیر احمد، توصیف، زبیر انور اور جان شریف نے شمولیت اختیار کی ۔محمد رضا کا مذید کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی نے پاکستان کی معاشی شہہ رگ کراچی کو بچایا اور اسلام کی روح کے مطابق جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے تمام انسانیت کو بچایا ۔الحمداللہ پاک سرزمین پارٹی نے ایک نہیں بلکہ ڈھائی کڑورڑ سے زائد آبادی والے شہر کراچی کو قتل وغارت گری سے بچاتے ہوئے انسانی اور سیاسی کردار ادا کیا اور نہ صرف یہ بلکہ لسانی اور فرقہ وارانہ تقسیم میں بٹی ھوئی قوم کو یکجا کیا ۔کون کہتا ھے ھم نا کام ھوئے ؟ مارچ 2016 کو جب سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کراچی واپسی پر اپنی پریس کانفرنس پر پاکستان سے جانے ،واپس آنے اور آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کر رھے تھے تو انتخابی سیاست سے کامیابی کا ذکر نہیں بلکہ انسانیت اور پاکستانی پرچم اٹھاے قوم کو یکجا کرنے کا مشن تھا اور ھم اس مشن میں کامیاب ھو گئے ھیں پاک سرزمین پارٹی کے بنے سے پہلے ھی نہ صرف پاکستان بھر سے بلکہ دنیا بھر سے مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگوں نے اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اخیتار کر رھے ھیں کیونکہ ھماری جماعت خاندانی لمیٹڈ کمپنیاں ھر گز نہیں ھے دوئم ھماری قیادت نوجوان قیادت ھے جس کا ماضی بے داغ ھے ان کے پاس شعور ،جوش اور جذبہ بھی ھے اور یہ ھی قیادت پاکستان کو بلندی پر لے جائے گی ۔پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر رھنما مرزا فیصل محمود نے کہا بھارتی انتہا پسند مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر 70 سالوں مظالم کے پہاڑ توڑ دیے ھیں مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ھے UNO ,OICاور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں کس قدر افسوس کا مقام ھے کہ ٹریڈ انسانی جان سے بڑھ کر عزیز ھے آخر کیوں ۔اب وقت آگیا ھے حکومت پاکستان کو انتہائی قدم اٹھانا پڑے گا جب جب بھی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک تیز ھوتی تھی تو را ء کے ایجنٹ کراچی میں خون کی ھولی گھیلنے لگ جاتے تھے الحمداللہ پاک سرزمین پارٹی کے قیام کے بعد یہ سلسلہ بند ھو گیا اور ھم کشمیر کی جنگ کراچی میں جیت چکے اب ھمارا اگلا پڑاو مقبوضہ کشمیر میں ھو گا انءشااللہ یہ ھی پیغام پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال اور ان کے دیگر ساتھی آزاد کشمیر میں گئے تھے اور پاک سرزمین پارٹی برطانیہ بھی برطانیہ کے ھر فورم پر کشمیر ی عوام کی آزادی کی جدوجہد میں پیش پیش ھو گی اجلاس سے امیر فیصل اعوان، راحیل مسرور، عمران خان، عاصم خان، تہمینہ شاھد، عدنان ملک، شاھد بھائی، طارق پٹھان، راجہ مشتاق اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔پاک سرزمین پارٹی کا ایک اور اھم اجلاس مانچسٹر میں بھی ھوا جس کی صدارت مرکزی سنیر جوائنٹ سکریٹری محمد رضا بھائی نے کی انہوں نے مانچسٹر میں عوامی رابطہ مہم، ممبر سازی کا آغاز کرتے ہوئے تمام ساتھیوں کو ھدایات کی کہ وہ عوامی رابطہ مہم کو تیز کر دیں اور ایک ایک پاکستانی اور کشمیری تک پاک سرزمین پارٹی کا پیغام پہنچائیں جو امن ،محبت، بھائی چارہ، پاکستان کی بقاء، سلامتی اور استحکام کا ھے اسی مشن کو لے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال بھائی اور انیس قائم خانی بھائی پنجاب اور دیگر صوبوں کی جانب رواں دواں ھو گئے ھیں اور ھم سب نے ملکر نا صرف برطانیہ بلکہ یورپ میں بھی پاکستان اور کشمیری عوام کو ایک جھنڈے تلے جمع کنا ھے اجلاس سے پاک سرزمین پارٹی برطانیہ اور یورپ رھنماووں چوہدری الطاف شاھد، حمیرا حقانی، ڈاکٹر سرور خان، جاوید حسین، امیر فیصل اعوان، خواجہ یونس، راحیل مسرور، زاھد راجہ،محمد علی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔