مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکرآواز بلند کرنی چاہئے:چوہدری بشیر رٹوی
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ”تحریک کشمیر بورڈ“برطانیہ و یورپ کے چیئرمین چوہدری بشیر رٹوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج بھارت کی ننگی جارحیت کا بروقت اور موثر جواب دینے کی بے پناہ طاقت رکھتی ہے۔ گزشتہ 7 دہائیوں سے کشمیری اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں اپنا حق خودارادیت حاصل کرنے کیلئے ہند کی جارحیت کا شکار ہیں مگر ہندوستان کی جانب سے ہمیشہ نہتے کشمیریوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا یکجا ہو کر حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کرنا وقت اور حالات کا تقاضا ہے۔ آزادکشمیر کے عوام سمیت پوری پاکستانی قوم ملک کی مسلح افواج کے ساتھ ہے جبکہ ملک کی دفاعی افواج پاکستان اور آزادکشمیر کی حفاظت کرنے کی پوری صلاحیت اور طاقت رکھتی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی جوہری صلاحیت اور روایتی استعداد کے درمیان تناسب کسی غلطی یا غلط اندازے کی اجازت نہیں دیتا اور یہ بات بھارت کے سیاسی اور عسکری رہنماؤں کو ہمیشہ ذہن نشین رکھنی چاہیے۔ بھارت کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ جنگ شروع کرنا آسان ہے لیکن اس کے ان دیکھے نتائج کو بھگتنا بہت مشکل ہے۔ بھارت کے مذہبی جنونی اور جنگجو ذہنیت رکھنے والے میڈیا نے پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف نفرت کی فضا قائم کر رکھی ہے۔جموں وکشمیر کے عوام نے یہ عزم اور تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ ہر قیمت پر بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے اور اس مقصد کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اللہ کے فضل و کرم سے کشمیریوں کی تحریک آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ حق و انصاف پر مبنی کشمیریوں کی جدوجہد کے حق میں ہمدردی کی ایک لہر دنیا میں پیدا ہو چکی ہے جسے روکنے کے لئے بھارتی شر پسند حکمران پاکستان پر جنگ و جدل مسلط کرنیکی ناپاک جسارت کر رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے تیئں یکجا ہو کرعالمی سطح پر سیاسی و سفارتی کششوں کو تیز کریں تاکہ بھارت پر اس مسئلہ کو پرامن طور پر حل کرنے کے لئے دباؤبڑھایا جا سکے اور کشمیریوں کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے جلد نجات دلائی جا سکے۔