مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
نعیم عباسی کو اوورسیزکمیشن کا ترجمان مقرر ہونے پر چوہدری بشیر رٹوی و دیگرکی مبارکباد
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)برطانیہ میں معروف سماجی کارکن نعیم عباسی نقشبندی کو برطانیہ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے تارکین وطن پاکستان کمیشن گورنمنٹ آف پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے اطمینان کا اظہار کیا ہے یاد رہے کہ نعیم عباسی اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل کے تحت پہلے ہی کمیونٹی کے لئے گراں قدر خدمات بلا معاوضہ فراہم کر رہے ہیں وہ کشمیر اور پاکستان کے حوالے سے برطانیہ بھر میں ہونے والے پروگراموں میں بھی نہایت متحرک ہیں نعیم عباسی کو پنجاب حکومت کی جانب سے اوورسیزکمیشن کا ترجمان مقرر ہونے پر کمیونٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وائس چیئرمین وسیم رامے کے اقدام کو سراہتے ہوئے نعیم عباسی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ خیبرپختونخواہ حکومت محکمہ تعلیم کے نمائندہ خصوصی برطانیہ و یورپ سید باسط شاہ مشوانی، مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ کے چیئرمین چوہدری محمد بشیر رٹوی، تحریک انصاف آزاد کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما حاجی چوہدری محمد سردار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت کے جذبے سے سر شار شخصیات کو آگے لا کر واضع پیغام دے رہی ہے کہ وہ تارکین وطن بسنے والوں کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور انکی مادر وطن کے ساتھ دلی محبت ،زرمبادلہ بھیج کر معیشت کو استحکام دینے میں کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔