مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر کےعوام کو بھارتی چنگل سےنجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے
مانچسٹر(محمد فیاض بشیر)برٹش کشمیری اور پاکستانی مقامی کمیونٹی سے مل کر 29ستمبر کو مانچسٹر میں کنزرویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر مظاہرہ کریں گے، نارتھ آف انگلینڈ کے متعدد ممبران پارلیمنٹ، کونسلرز، ٹریڈ یونین لیڈرز، خواتین رہنماؤں کا تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی۔ کل جماعتی رابطہ کمیٹی کے سربراہ چوہدری عظیم، حافظ فضل احمد قادری، راجہ امجد کی طرف سے بھی مظاہرے میں شرکت کا اعلان، مظاہرے کی کامیابی کے لئے برمنگھم میں رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب،اِدھر برٹش پاکستانی وومنز سوسائٹی برطانیہ کے تمام عہدیداروں نے مانچسٹر میں تقریب کا اہتمام کیا۔اس تقریب میں بھی مظاہرے کو کامیاب کرنے کی اپیل کی۔ تقریب میں مانچسٹر کے ممبر پارلیمنٹ اور شیڈو وزیر ایم پی افضل خان،تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، مانچسٹر کے لارڈ میئر کونسلر عابد چوہان، مانچسٹر میں پاکستان کی قائم مقام قونصلر جنرل فضا نیازی، برٹش پاکستانی وومنز کے صدآسیہ حسین، چیئرپرسن شبانہ کریم، مقدسہ بانو، ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر رضیہ چوہدری، صابرہ ناہید، ڈاکٹر محمد یونس اور دیگر رہنماؤں نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مسلسل کرفیو کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت کو کشمیر پالیسی میں تبدیلی اور عالمی سطح پر کشمیریوں کی نمائندگی کا حق ادا کرنا چاہیے کیونکہ برطانیہ ہی تقسیم ہند کے موقع پر مسئلہ کشمیر کو چھوڑنے کا باعث بنا تھا، تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ بے شک کشمیری سفارتی محاذ پر عرصہ دراز سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں مگر موجودہ حالات میں تمام کشمیری اور پاکستانی بلا امتیاز سیاسی وابستگی برطانوی حکومت پر موثر دباؤ ڈالیں تا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی چنگل سے نجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک حق خودارادیت کے عہدیدار برطانیہ کی دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں میں مسئلہ کشمیر پر لابی کر رہے ہیں، ہمارے عہدیدار جہاں لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں شریک ہو کر اپوزیشن رہنماؤں کی حمایت حاصل کریں گے اور کشمیر پر خصوصی تقریبات منعقد کرائیں گے، وہیں پر کنزرویٹو پارٹی کے رہنماؤں سے مل کر کانفرنس کے اندر کشمیریوں کا نقطہ نظر وزراء تک پہنچائیں گے، یکم اکتوبر کو ایک خصوصی کشمیر سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا تا کہ برطانوی حکومت کو کشمیریوں کی حمایت پر آمادہ کیا جا سکے۔