مقبول خبریں
یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں مسجد خضرا کی تزئین وآرائش کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
نوازشریف کی طرح باقی قیدیوں کوبھی علاج معالجے کیلئےرہا کیا جائے
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
اینڈریو سٹیفن سن سے راجہ نجابت حسین اور سردار عبدالرحمٰن کی ملاقات
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیرتحریک حق خود ارادیت کاسردارمسعود کے دورہ برطانیہ و یورپ کےموقع پرتقریبات کااہتمام
بریڈ فورڈ (بیورو رپورٹ)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کے دورہ برطانیہ و یورپ کے موقع پر جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی جانب سے کامیاب تقریبات کا اہتمام، بریڈ فورڈ، لیڈز، مانچسٹر میں تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداروں کی کوشش سے کانفرنسز، سیمینار ز کا انعقاد۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کے برطانیہ پہنچنے سے قبل برسلز یورپی پارلیمنٹ میں تحریک حق خود اردیت انٹر نیشنل کی کشمیر کانفرنس میں شرکت کی اور یورپین پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقاتیں کیں۔ برطانیہ میں تحریک حق خود ارادیت کی کوششوں سے بریڈ فورڈ کشمیر یکجہتی مہم،کی بڑی تقریب جبکہ مسلم لیگ ن برطانیہ، کی جانب سے استقبالیہ اور لیڈز کے کونسلرزکی جانب سے تقریب کے علاوہ برطانیہ کے دیگر شہروں میں بھی تقریبات کے انعقاد کی تیاریاں اور کوششیں جاری ہیں۔ تینوں تقریبات میں برطانیہ کے شیڈو وزراء ، ممبران پارلیمنٹ جن میں ایم پی ہیلری بن، ایم پی بیرسٹر عمران حسین،شیڈو وزیر ایم پی فیبئن ہملٹن، ایم پی الیکس سوبل، ایم پی ناز شاہ، ایم پی جیوڈتھ کمنز، ایم پی جان گروگن اور دیگر نے شرکت کی۔ بریڈ فورڈ میں سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر نے تقریب کی میزبانی کی جبکہ لیڈز میں کونسلرز اصغر خان و دیگر نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے۔ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ آفتاب شریف اور دیگر نے بھی ایک الگ تقریب کی میزبانی کی۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کے دورہ یورپ کو کامیاب بنانے کے لیے تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم بھرپور کوشاں رہی۔ تحریک حق خود ارادیت کے دیگر عہدیداران سردار عبدا لرحمان خان،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،کونسلر یاسمین ڈار، سابق لارڈ مئیر راجہ غضنفر خالق، کونسلر صبیحہ خان، کونسلر کنیز اختر اور دیگر نے تمام تقریبات میں شرکت بھی کی اور صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کے دورے کی کامیابی کے لئے ممبران برطانوی پارلیمنٹ، ممبران یورپی پارلیمنٹ،کمیونٹی رہنماؤں، کونسلرز اور متحرک کشمیری رہنماؤں سے رابطے کر کے تقریبات کے انعقاد اور کامیابی کے لئے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، محمد اعظم، سردار عبد الرحمن خان اور دیگر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی موجودہ نازک ترین صورتحال پر برٹش کشمیریوں کا کردار سب سے نمایاں اور قابل تحسین ہے۔ ہم برطانیہ اور یورپ بھر میں ہر سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔