مقبول خبریں
بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی کلی کھول دی ہے:سردار مسعود خان
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
9ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باہر بھرپور مظاہرہ کرینگے:راجہ نجابت حسین
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ آفتاب شریف کی طرف سے یوم دفاع پاکستان اور کشمیر کانفرنس کے حوالہ سے تقریب کاانعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں یوم دفاع پاکستان اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیاسی سماجی اور روحانی شخصیت راجہ آفتاب شریف نے آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر ، جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمن راجہ نجابت حسین، چوہدری محمد بشیر رٹوی، کونسلر عتیق الرحمٰن، پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کی قائم مقام قونصل جنرل مسز فضہ نیازی، ثمینہ خان بیرسٹر عابد حسین،بیرسٹر اظہر، حاجی چوہدری محمد سردار ، نوجوان وقار رزاق کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض راجہ آفتاب شریف نے سر انجام دے۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف حافظ جاوید اقبال کو نصیب ہوا۔ اس موقع پر سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پاکستان مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا گیا ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اولڈہم کی بسنے والی کمیونٹی نے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور وعدہ کیا جب تک کشمیر کو ہندوستان کی غلامی سے آزاد نہیں کرایا جاتا تب تک اتحاد و اتفاق کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اور جو اقدامات برطانوی قوانین کے اندر رہتے ہوئے اٹھائے جا سکتے ہیں اٹھائیں گے یہ ایک اچھا اقدام ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ برطانیہ میں بسنے والے کشمیری و پاکستانی ہندوستان کو اپنے فیصلے اور غاصبانہ قبضہ کو ختم کروانے میں انکا کردار اہم ہے وہ یہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمن راجہ نجابت حسین نے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے سیاسی قائدین کو برطانیہ بھر میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت نہیں کرنی چاہیے اسے برطانیہ میں بسنے والی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی پر جھوڑ دینا چاہیے تاکہ کمیونٹی کے اندر اختلافات پیدا نہ ہو اس وقت باہمی اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ پچھلے ایک ماہ کے دوران برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین پر مشتمل قائم کشمیر گروپ کی چئیر پرسن ڈیبی ابراہم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے عالمی سطح پر آواز اٹھائی ہے اتنا موثر کام پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں نے ملکر بھی نہیں اٹھایا ہے ہمیں ڈیبی ابراہم جیسے سیاسی راہنماؤں کی ضرورت ہے جو ہمارا مقدمہ موثر انداز سے لڑ سکیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ کمیونٹی کو اپنے حلقہ انتخاب کے اراکین برطانوی و یورپین پارلیمنٹ سے رابطہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب اٹھانا چاہیئے۔جنرل سیکرٹری محمد اعظم کا کہنا تھا کہ تحریک کا وفد جینوا اور یورپین پارلیمنٹ برسلز جائے گا ہم برطانوی و یورپین اراکین پارلیمنٹ سے ملکر پارلیمنٹ کے اندر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے بحث کروانا چاہتے ہیں ہماری کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی۔ نوجوان وقار رزاق کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پاکستان کشمیری قوم سے یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے ہمیں اپنے حق خود ارادیت کے لیے لڑنا ہو گا۔ عمران چوہدری کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پاکستان و کشمیر کانفرس کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کشمیر کے مسئلہ پر ہم سب ایک ہیں۔ چوہدری محمد شبیر بہملوی کہ دوسری عالمی جنگ میں میرے انکل شریف شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے برطانیہ کی آزادی میں حصہ لیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ آج میں امید کرتا ہوں کہ ہمارا ملک برطانیہ ان کشمیریوں کا ساتھ دے گا جو بھارت کی قید میں ہیں۔ چوہدری محمد بشیر رٹوی کا کہنا تھا کہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ان کا مذید کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اس عزم کے ساتھ کرتے ہیں کہ ہم آخر دم تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ کونسلر نائلہ ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے اقدامات سے خوش نہیں ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی آواز برطانوی پارلیمنٹ کے ذریعے اٹھا رہے ہیں اولڈہم کے اراکین برطانوی پارلیمنٹ جم میکمان اور ڈیبی ابراہم ہماری آواز موثر طریقے سے اٹھا رہے ہیں۔ تقریب کے میزبان راجہ آفتاب شریف کا کہنا تھا کہ میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جو اس وقت ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مذید کہا میری کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سے التجا ہے کہ خداراہ اس وقت جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہم متحد ہو کر اس مہم کو آگے لیکر چلیں۔ تقریب سے اکبر نہاڑی ،بیرسٹر عابد حسین، بیرسٹر اظہر علی، ثمینہ خان،قائم مقام قونصل جنرل مسز فضہ نیازی، کونسلرز شعیب اختر، عقیل سلامت، افتاب، نائلہ ابراہیم، شاہد مشتاق کےعلاوہ محمد مشتاق، حاجی محمد سردار ، عمران چوہدری، شہناز صدیق، بزرگ سیاسی سماجی کمیونٹی شخصیت سردار عبد الرحمان نے بھی خطاب کیا۔ حافظ جاوید اقبال نے شہدائے پاکستان و کشمیر کے درجات کی بلندی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔