مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
خواہش ہے کہ بیٹا انگلش پریمئر لیگ کھیلے اور بیٹی بہترین اداکارہ بنے: شاہ رخ خان
ممبئی ... لیجنڈ بھارتی مسلم اداکار شاہ رخ خاں نے اپنے بیٹے کو کامیاب فٹبالر اور بیٹی کو نامور اداکارہ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایک نجی کمپنی کے پروگرام میں بچوں کےمستقبل بارے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بیٹی صحانا بہترین رقص بھی کر لیتی ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ اداکارہ یا ڈانسر بنے۔ اس سے قبل بھی رواں سال کے شروع میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا تھا میری خواہش ہے کہ صحانا اداکارہ بنے۔ وہ بالی وڈ کا حصہ بنتی ہے تو مجھے اس پر فخر ہوگا۔ شاہ رخ خان نے یہ بھی بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا آرين کھلاڑی بنے۔ ان کی تمنا ہے کہ وہ فٹبالر بن کر انگلش پریمیئر لیگ کھیلے۔ تاہم شاہ رخ نے یہ بھی کہا کہ اپنی اس خواہش کے بارے میں انھوں نے کبھی اپنے بیٹے یا بیٹی سے بات نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی خواہش اور تمنا ہے لیکن وہ اپنے بچوں پر اسے زبردستی ڈالنا نہیں چاہیں گے۔