مقبول خبریں
اداراہ نور السلام فیصل آباد کی زیر سرپرستی محفل ذکر و نعت بسلسلہ فروغ علم کا انعقاد
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
پینائن کئر ٹرسٹ کے تحت چلنے والے کیلگم ہاؤس میں اوپن ڈے کا انعقاد،کمیونٹی کی شرکت
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)برطانیہ میں جسمانی وذہنی معذور بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے تمام تر سہولیات میسر کی جاتی ہیں پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی والدین اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان کے لیے وہ تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہیں جو صحت بچوں اور نوجوانوں کو میسر ہوتے ہیں ۔ امان فاؤنڈیشن کے روح رواں اسی سال یونیورسٹی سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے والے امان ماجد نے پینائین کئیر فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے تحت چلنے والے کیلگم ہاؤس میں دیگر پیشہ ور افراد کے ساتھ ملکر ایک اوپن ڈے کا انعقاد کیا تاکہ معذور بچوں و نوجوانوں کے والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں تمام تر دستیاب سہولیات بارے آگاہی دی جا سکے۔ اس موقع پر امان ماجد کا کہنا تھا کہ کیلگم ہاؤس میں معذور بچوں کے لیے فزیوتھراپی، غذا بارے معلومات، ماہر نرسوں اور ڈاکٹروں سے بغیر وقت لیے معائنہ کروایا جا سکتا ہے اور ماضی میں وہ خود سہولیات سے فائدہ اٹھا چکے ہیں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ پینائن کئر ٹرسٹ کے تحت چلنے والے کیلگم ہاؤس میں معذور بچوں اور نوجوانوں کے لیے اسکے علاوہ بھی بے شمار سہولیات میسر ہیں اسی وجہ سے اوپن ڈے کا انعقاد کیا گیا تاکہ کمیونٹی کو مفید معلومات دی جا سکے۔ اوپن ڈے میں مختلف پیشہ ور افراد نے کمیونٹی کی آگاہی کے لیے سٹال لگائے ہوئے تھے انکا کہنا تھا کہ اوپن ڈے کے انعقاد سے معذور بچوں و نوجوانوں کے لیے دستیاب سہولیات بارے آگاہی دی جو کہ کمیونٹی کے لیے فائدے مند رہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کو معلومات فراہم کر کے ذہنی سکون کے ساتھ خوب لطف اندوز ہوئے۔ باہمت نوجوان حماس ماجد نے بھی اسے انتہائی مفید قرار دیا۔ کمیونٹی کے جن افراد کو انگریزی زبان سمجھنے میں مشکلات پیش آئیں صبا نے ترجمانی کے فرائض سرانجام دیے ۔ اوپن ڈے میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسے انتہائی مفید قرار دیا ۔