مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کیلئے پاکستان ہائی کمیشن میں تصویری نمائش کا اہتمام
لندن (خصوصی رپورٹ: عمران راجہ)وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت گزشتہ روز جمعۃالمبارک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف پاکستان ہائی کمیشن میں مظاہرہ کیا گیا جہاں کمیونٹی رہنما پاکستان دوست اور میزبانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جمعۃ المبارک کے موقع پر اجتماعی دعائیں بھی کی گئیں جہاں دیگر دوست اسلامی ممالک کے افراد نے بھی شرکت کی،ہائی کمیشن نفیس ذکریا نے اپنے مختصر خطاب میں بتایا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی حل طلب مسئلہ ہے اس پر یونائیٹڈ نیشنل کی قراردادیں بھی موجود ہیں جن کے تحت کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو کسی بھی طرح تبدیل نہیں کیا جا سکتا،ہائی کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی المیہ بارے عوام کو بتایا۔انہوؒں نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے مقبوضہ کشمیر کو باقی دنیا سے الگ تھلگ کر دیا گیا ہے جہاں سینکڑوں کی تعداد میں شہادتیں ہو چکی ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں ہو چکی ہیں انہوں نے انٹرنیشنل تنظیموں کے حوالے دیئے،انہوں نے کہا کہ موجودہ انتہائی مخدوش صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی کمیونٹی کی فوری توجہ چاہئے،انہوں نے پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی محاذ پر مدد کے دو ٹوک موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی۔