مقبول خبریں
بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی کلی کھول دی ہے:سردار مسعود خان
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
9ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باہر بھرپور مظاہرہ کرینگے:راجہ نجابت حسین
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کبوتر بازی کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں تقسیم انعامات کی تقریب
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی اپنے روایتی کھیلوں کے ساتھ نوجوان نسل کا تعلق قائم رکھنے کے لیے کوشاں ہے اس میں کبوتر بازی کے روایتی کھیل کو اہم حیثیت حاصل ہے۔ پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں برطانیہ بھر سے کبوتر بازی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کبوتر بازوں کی تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ہوا جو نیوکاسل پاکستانی ہائ فلائیر کلب ، آزاد جموں کشمیر کلب اور کے پی یو کے کلب کے اشتراک سے ہوئ ۔ اس موقع پر جموں کشمیر کلب کے چوہدری محمد افضل کا کہنا تھا کہ ہم نے کمیونٹی میں اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے اس کا انعقاد کیا تاکہ اپنی ثقافت کو ژندہ رکھا جا سکے۔ تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور پر امید ہوں کہ آئندہ بھی بھرپور ساتھ دیں گے۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں موجود دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ثقافت ہے اور دیار غیر میں اسے زندہ رکھے ہوئے ہیں اور اب ہمارے ساتھ کشمیری کمیونٹی بھی ملکر کبوتر بازی کے روایتی کھیل کو اجاگر کر رہی ہے ۔ شرکائے تقریب کا مذید کہنا تھا کہ کبوتر بازی کے مقابلوں میں مختلف ممالک کے افراد نے شرکت کی اور جن دوستوں کی پرفارمنس اچھی تھی انکی حوصلہ افزائی کی گئ نقد انعام کے ساتھ سرٹیفکیٹ اور شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ کبوتر بازی کے مقابلوں میں نیوکاسل پاکستانی ہائ فلائیر کلب کی جانب سے پہلی پوزیشن چوہدری اجمل جبکہ دوسری پوزیشن چوہدری ریاض اور تیسری پوزیشن چوہدری تجمل نے حاصل کی اور انعامات وصول کیے ۔ آزاد جموں کشمیر کلب کی جانب سے پہلی پوزیشن چوہدری عابد،دوسری پوزیشن نثار احمد، تیسری پوزیشن چوہدری رئیس نے حاصل کی اور انعامات وصول کیے۔ کے پی یو کے کلب کی جانب سے پہلی پوزیشن چوہدری اجمل، دوسری پوزیشن تجمل اور تیسری پوزیشن ایرانی نژاد سام نے حاصل کی اور انعامات وصول کیے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا حاجی ممتاز کو بابرکت سعادت نصیب ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر مرحوم استاد چوہدری محمد سجاول ڈورو کے درجات کی بلندی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔