مقبول خبریں
بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی کلی کھول دی ہے:سردار مسعود خان
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
9ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باہر بھرپور مظاہرہ کرینگے:راجہ نجابت حسین
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مودی کا دورہ فرانس، کشمیری و پاکستانی پیرس میں احتجاج کریں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
بریڈ فورڈ (محمد فیاض بشیر ) برطانیہ و یورپ میں بسنے والے کشمیری و پاکستانی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ فرانس کے موقع پر 23اگست کو صبح نو بجے سے ایک بجے تک پیرس میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام پر مظالم ڈھانے اور عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے علاوہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کرنے پر بھارتی حکومت کے خلاف اور عالمی لیڈر شپ کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے کشمیریوں کا مظاہرہ وقت کی ضرورت ہے۔ جموں و کشمیر فورم فرانس کے زیر اہتمام اس مظاہرے میں کشمیریوں کے علاوہ بھارت کی اقلیتوں کے علاوہ مقامی کمیونٹی بھی شرکت کر رہی ہے۔ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین، سیکرٹری جنرل محمد اعظم، کشمیر کونسل یورپ کے چئیرمین علی رضا سید، یورپ میں کشمیری عوام کے ہر دل عزیز رہنماء سردار صدیق خان، کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری محمد عظیم، سیکرٹری راجہ امجد خان، پاکستانی وومنز سوسائٹی برطانیہ کی چئیرپرسن شبانہ کریم، صدر آسیہ حسین، بنات المسلمین گلوبل کی چئیرپرسن سمیرا فرخ، تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کی چئیرپرسن کونسلر یاسمین ڈار، برٹش مسلم وومن کی چئیپرسن کونسلر صبیحہ خان، تحریک حق خود ارادیت لندن کی چئیرپرسن شاہدہ جرال، نے اپنے مشترکہ بیان میں اس مظاہرے کو کامیاب کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہالینڈ کشمیر پیس کونسل کے رہنماؤں راجہ زیب خان، راجہ محمد فاروق، راجہ قمر زیب اور دیگر رہنماؤں نے بھی جمہوریت پسند انسان دوست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی اقدامات کے خلاف یورپ بھر میں ہونے والی تمام تقریبات اور مظاہروں میں شریک ہو کر جہاں بھارت کی مذمت کریں وہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائیں۔ یورپ میں متحرک ممتاز انسانی حقوق برسٹل کے رہنماء رانا بشارت علی خان، کونسل برائے مساجد برسٹل کے صدر راجہ محمد عارف خان، کونسل برائے مساجد لیڈز کے صدر ارشد کھٹانہ، جموں و کشمیر فورم کے صدر آصف جرال، چئیرمین محمد نعیم چوہدری نے بھی تمام عوام کو دعوت دی ہے کہ وہ 23اگست کو پیرس، 26اگست کو بریڈ فورڈ، 3ستمبر کو لندن اور 9ستمبر کو جنیوا میں ہونے والے مظاہروں میں شریک ہو کر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور ان تمام مظاہروں میں اپنے ممبران پارلیمنٹ اور مقامی کمیونٹی کی شرکت کو یقینی بنائیں۔