مقبول خبریں
بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی کلی کھول دی ہے:سردار مسعود خان
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
9ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باہر بھرپور مظاہرہ کرینگے:راجہ نجابت حسین
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی مدد سے کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
بریڈ فورڈ (خصوصی رپورٹ: فیاض بشیر) جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز کر دیا جو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو10ستمبر کو پیش کی جائے گی،برطانوی پارلیمنٹ میں قائم آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی چیئر پرسن ڈیبی ابراہم ایم پی نے پٹیشن پر دستخط کر کے اس کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرا دی جبکہ راچڈیل کے دونوں ممبران پارلیمنٹ شیڈو منسٹر برائے سائوتھ ایشیا لز مکنس ایم پی شیڈو سیکرٹری برائے ناردرن آئر لینڈ ٹونی لائیڈ ایم پی،شیڈو امیگریشن منسٹر افضل خان ایم پی،شیڈو جسٹس منسٹر بیرسٹر عمران حسین ایم پی،کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے چیئرمین اور سٹوک آن ٹرینٹ سے ممبر پارلیمنٹ جیک بریئرٹن ایم ای پی اور رچرڈ کوربٹ ایم ای پی جبکہ سابق یورپی ممبران پارلیمنٹ امجد بشیر اور واجد خان نے بھی پٹیشن پر دستخط کر کے اپنی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے،تحریکی عہدیداروں نے یوم حق خود ارادیت،یوم یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ کے موقع پر راچڈیل،بریڈ فورڈ،اولڈہم،مانچسٹر اور لندن میں مختلف تقریبات اور ملاقاتوں کے ذریعے ممبران پارلیمنٹ اور کونسلروں و کمیونٹی لیڈروں کو مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا اور برطانیہ اور یورپ میں تحریک کی طرف سے چلائی جانیوالی مہم میں تعاون کی اپیل کی،تحریکی عہدیداروں اور ان کےمعانین کا خصوصی اجلاس تحریک کے سر پرست سردار عبدالرحمان خان کی صدارت میں مقامی ریسٹورنٹ میں ہوا جس میں مختلف تنظیموں اور جماعتوں کے نمائندوں اور کونسلروں نے شرکت کر کے تحریکی سرگرمیوں میں معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے بھارت کی طرف سے آرٹیکل370اور دفعہ35Aکے خاتمے کی پرزورالفاظ میں مذمت کر کے برطانیہ بھر میں ہونےوالے مظاہروں اور تقریبات میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا گیا،سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر،پاکستان مسلم لیگ آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما نذیر انقلابی،میرپور کے ممتاز وکیل بابر اعظم ایڈووکیٹ،سابق لارڈ میئر بریڈ فورڈ راجہ غضنفر خالق۔چوہدری اورنگ زیب،ہیری بوٹا،کونسلر کامران حسین،کونسلرصبیحہ خان،کونسلر الماس گوہر،کونسلر کنیز اختر،سابق ڈپٹی لارڈ میئر بریڈ فورڈ محمد جمیل،سابق میئر ہالی فیکس،سابق کونسلر سخاوت حسین،مائیکل حسین،راجہ فضل الرحمان،پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور،چوہدری خالد محمود،راجہ اشتیاق احمد اور تحریک کے سربراہ راجہ نجابت حسین نے اظہار کرتے ہوئے بریڈ فورڈ میں24اگست کو سٹی ہال بریڈ فورڈ میں ہونے والی کشمیری خواتین اور نوجوانوں کے علاوہ کونسلروں کی کانفرنس کی کامیابی کا لائحہ عمل طے کیا گیا جبکہ مانچسٹر،برمنگھم اور لندن میں کونسلروں،خواتین اورپروفیشنلز کے علاوہ علمائے کرام اور سیاسی جماعتوں کے ڈربی میں ہونے والی آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کی بھی حمایت کا اعلان کیا،اس سلسلے میں تحریک کے سربراہ راجہ نجابت حسین نے مختلف تنظیموں اور ممبران پارلیمنٹ سے رابطوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔