مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
مودی کی سوچ ہٹلر جیسی ہے جو اسلام دشمنی میں کسی بھی حد تک جا سکتا ہے:شیخ رشید
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی،کشمیری اور دیگر کمیونیٹیز کے افراد بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیخلاف بھارت کے آزادی کے دن کو کشمیری قوم کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں سماجی مذہبی سیاسی اور دیگر تنظیموں نے ملکر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ وشیڈ وزیر افضل خان پاکستان حکومت کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد،وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی انیل مسرت ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ فیصل رشید،پاکستان کے نامور صحافی کالم نگار سہیل وڑائچ سیاسی سماجی کمیونٹی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وادی میں کرفیو کے نفاذ،سیاسی قائدین کی نظر بندی کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کی۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مودی ایک دہشت گرد ہے بھارتی جنتا پارٹی کے تین سو تین ممبران اراکین پارلیمنٹ ہیں ان میں سے کوئی ایک بھی مسلمان نہیں ہے اس سے مودی اور اسکی جماعت کی مسلمان دشمنی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اب نعروں تقریروں اور مظاہرے کرنے سے بات بہت آگے نکل چکی ہے ۔مودی کی سوچ فکر نازی ہٹلر جیسی ہے وہ ایک شیطان شخص ہے جو اسلام دشمنی میں کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔