مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نیا سال ملکی حالات میں مثبت تبدیلیاں لائے گا،متعددمعاملات قابو میں آجایئنگے: پیر صاحب پگاڑہ
لندن ...حروں کے روحانی پیشوا اور سندھ کی معروف شخصیت پیر صاحب آف پگاڑہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات میں نئے سال سے مثبت تبدیلیاں رونما ہونگی، کراچی سمیت ایسےملکی حالات جو قابو سے باہر ہیں نئے سال میں بہتری کی جانب رواں ہوتے نظر آتے ہیں۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں معروف بزنس مین میاں عبدالواحد کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالیہ قومی الیکشن اگر شفاف ہوتے تو آج ہر پارٹی مطمئن ہوتی مگر صورتھال یہ ہے کہ کوئی بھی پارٹی انکی شفافیت سے کلی طور پر مطمئن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا بہت سے لوگوں کی طرح میرا بھی یہ ماننا ہے کہ ان انتخابات کے رزلٹ کو مد نظر رکھا جائے تو امر کو تقویت ملتی ہے کہ سکرپٹ کہیں اور لکھا گیا۔ پیر صاحب آف پگاڑہ نے کہا سندھ میں اسی سکرپٹ کے تحت انکی پارٹی کو ١٨ حلقوں میں شکست سے دوچار کیا گیا حالانکہ مسلم لیگ فنکشنل وہاں سے واضع اکثریت سے جیت رہی تھی مگر سرکاری مشینری نے ہدایات کے مطابق اپنے رزلٹ پیش کئے اسکا ثبوت یہ ہے کہ جس حلقے میں بھی اب تک چھان بین کی گئی ہے وہاں سے دھاندلی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شرکا کے متعدد سوالوں کے جواب بھی دیئے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ضیا نے انجام دئے جبکہ سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے سابق پولیٹیکل ایڈوائزر آصف شہزاد اور برطانیہ میں مسلم لیگ فنکشنل کے نمائندے سادات شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دیگر شرکا میں چیف ایڈیٹر کشمیر لنک لندن مبین چوہدری، چیف ایڈیٹر یوکے ٹائمز عطا الحق، عمران واحد، چوہدری دلپذیر، سعید بھٹی، نجمہ شاہین، ذیشان چوہدری، بابر چوہدری و دیگر شامل تھے۔ (رپورٹ: اکرم عابد)