مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان ہائی کمیشن کا لیگی رہنمائوں کیلئے پہلااستقبالیہ، زبیر گل کی قیادت میں کارکنوں کی شرکت
لندن ...مسلم لیگ ن برطانیہ کے متوالوں کیلئے پاکستان کے قومی انتخابات میں جیت کے بعد برطانیہ میں جشن کا دن وہ تھا جب دورے پر آئے تین سینیٹروں کے اعزاز میں پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔ پارٹی کی سیکریٹری جنرل سینیٹراقبال ظفر جھگڑا، پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد حسین سید اور وفاقی وزیر کامران مائیکل کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ میں ن لیگ کا ہر متوالا اس تقریب کا مہمان خصوصی تھا، خوش و خرم، شاداں اور فرط جذبات سے لبریز کیونکہ ایک عرصہ وہ جس ہائی کمیشن کے باہر تپتی دھوپ یا برفانی موسم میں آمریت کے خلاف مظاہرے کیا کرتے تھے آج اسی ہائی کمیشن میں انہیں عزت و احترام سے بلایا گیا تھا۔ لندن اور گرد و نواح میں مقیم کارکن برطانیہ میں پارٹی صدر زبیر گل سے مسلسل رابطے میں تھے اسلئے شارٹ نوٹس پر بھی ساتھ ایک مہمان لے آئے، کوئی میڈیا سے تو کوئی برطانوی سیاست سے، کیونکہ ہائی کمیشن کیطرف سے اس ایونٹ کو اسطرح سنجیدہ نہیں لیا گیا کہ میڈیا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے پروفیشنلز کو ای میلز کے بعد فون کر کے بھی پوچھا جاتا۔ اور سچی بات تو یہ کہ سفارتی آداب کے لحاظ سے یہ ایونٹ ایسا اہمیت کا حامل تھا بھی نہیں۔ ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے مختصر الفاظ میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اظہار خیال کیلئے تینوں مہمانوں کو دعوت دی۔ سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ انہیں یقینی طور پر خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ یہی وہ جگہ ہے جو تارکین وطن کیلئے اپنے آبائی وطن سے رابطے کا ذریعہ بنتی ہے۔ انہوں نے کہا میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت عوام کو بہتر مستقبل دینے کا عزم رکھتی ہے۔ وزیر کا کوئی لمحہ ایسا نہیں گزرتا جب وہ ملک اور عوام کی بہتری کیلئے نہ سوچتے ہوں اور انکی تمام پارٹی ورکرز اور ریاستی مشینری کو بھی یہی ہدایات ہیں کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام سب کا مطمع نظر ہونا چاہیئے۔ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا وہ دن دور نہیں جب ملک اپنے پائوں پر کھڑا ہوگا، گو دشمن کی پوری کوشش ہے کی یہ عدم استحکام سے دوچار رہے لیکن ہمارے ارادے پختہ اور عزم جواں ہے، ہم مہنگائی، بد امنی، دہشت گردی اور کرپشن جیسی عفریتوں پر قابو پا کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا بغیر کسی تعصب کے تمام پاکستانی اس ملک میں پاکستان کے سفیر ہیں ہماری حکومت انکی قربانیوں کو مانتی ہے انکے بہت سے مسائل کے حل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے جس پر عمل کیا جائے گا۔ ہم انکےٹیلی فون چارجز، پی آئی اے کی چھٹیوں کے دوران کرائے میں اضافہ اور سفارتخانوں سمیت ہر قسم کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہیں۔ سینیٹر مشاہد اللہ اور کامران مایئکل نے اپنے دورہ طربانیہ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت اپنے اقتدار کے پہلے روز سے ہی کرپشن کے خاتمے اور میرٹ کے فروغ پر عمل پیرا ہے، ہم تارکین وطن کو ملک و قوم کا اثاثہ سمجھتے ہیں اور انکے تمام مسائل کے عمل تک چین سے نہ بیٹھیں گے۔ استقبالیہ تقریب میں مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل، سینیئر نائب صدر ناصر بٹ، نذیر بٹ، ویمن ونگ کی صدر بیگم نوادر، بائب صدر میاں مسرور، میڈیا سیکریٹری شاکر قریشی، سیکریٹری لیگل ونگ عنصر چوہدری، اقبال سندھو، عمیر پاشا، رفیق اعوان، اکبر چوہدری، اعجاز احمد اور شکیل کیانی سمیت متعدد پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔