بھارت کا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا ناقابل قبول : ممبر یورپین پارلیمنٹ جولی وارڈ
مانچسٹر (خصوصی رپورٹ؛ فیاض بشیر) نارتھ ویسٹ برطانیہ سے ممبر یورپین پارلیمنٹ جولی وارڈ نے اپنے ایک بیان میں بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو ناقابل قبول قراد دیا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ بھارت نے بین الاقوامی سطح پر ممنوع کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے اور کشمیریوں پر غیر قانونی اور زبردستی طاقت کا استعمال کر کے جنیوا کنونشن کی خلاف وزری کی ہے اور کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ ختم کر دیا ہے۔ اُنہوں نے بھارتی جارحیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین دونوں ممالک کا دوست ہے خطے میں اُمن کا خواہاں ہے اور اس معاملے پر پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔