مقبول خبریں
کمیونٹی سیفٹی فورم کامساجد کونسل اور کمیونٹی گروپوں کے اشتراک سے کشمیر کانفرنس کا انعقاد
مسلم لیگی رہنمائوں کا لندن میں اجلاس، پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قرآن مجید کو جتنا پڑھیں گے زندگیوں سے اندھیرے دور ہونگے: ڈاکٹر طاہر القادری
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)مانچسٹر کے مقامی ہال میں ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام قرآن مجید کے انگریزی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی ہوئی۔شیخ السلام ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے خصوصی بیان کیا اور انگریزی زبان میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا بارے آگاہی دی۔ برطانیہ و یورپ بھر سے جید علمائے کرام نوجوانوں، خواتین و مرد حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو انگریزی زبان میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا لکھا ہے اسکی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں آئے تھے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں بنیادی پیغام یہ دیا ہے کہ زندگیوں میں اندھیروں، جہالت، ناانصافی، بداخلاقی کو ختم کرنے کے لیے قرآن کریم سے ناطہ جوڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنا قرآن مجید کو پڑھیں گے اس پر عمل اور صحیح معنوں کی گہرائی میں جائیں گے اتنے ہی اندھیرے ہماری زندگیوں سے دور ہوں گے۔ ممبر یورپین پارلیمنٹ وشیڈ وزیر افضل خان کا کہنا تھا کہ انگریزی زبان میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا خوش آئند بات ہے ہمیں علم کی ضرورت ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ اگر ہم علم اپنی نوجوان نسل کو دیں گے تو انکی زندگی بہتر ہو گی دین انکو زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھائے گا اور غلط معلومات سے مقابلہ کرنے کے لیے انہیں انگریزی انسائیکلوپیڈیا سے مدد ملے گی۔ تقریب میں شریک دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ انگریزی قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی میں برطانیہ و یورپ بھر سے نوجوانوں ، جید علمائے کرام نے شرکت کی ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پانچ ہزار عنوان اور بیس ہزار موضوعات کی تشریح کی ہر گھر میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا ہونا چاہیئے۔ قرآن مجید عربی زبان میں تھا انہوں نے اردو اور اب انگریزی زبان میں اس کا اجراء کر کے امت مسلمہ کا قرآن کریم سے تعلق مضبوط کیا۔شرکائے تقریب کا مذید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کا قرآن مجید سے گہرا تعلق رکھنے اور سمجھنے کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے آج سے پہلے کسی نے بھی قرآنی انسائیکلوپیڈیا نہیں لکھا ۔ شرکائے تقریب نے ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی دین اسلام کے لیے کاوشوں کو امت مسلمہ کے لیے قیمتی اثاثہ قرار دیا۔