مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت کشمیریوں کی آزادی کو زیادہ دیر نہیں دبا سکتا :پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)پاکستان کی مسلح افواج رب العالمین کے فضل و کرم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے وطن کی حدود کو محفوظ بنانے کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک ناسور ہے جو جنوبی ایشیا اور عالم اقوام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اپنے مضموم مقاصد کے حصول کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بدنیت شخص کسی بھی حد تک جا سکتا ہے جیسا کہ اس نے ماضی میں بھارتی گجرات کے مسلمانوں کا قتل عام کر کے ثابت کیا ہوا ہے۔ ان تاریخی حقائق کا اعادہ ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت ختم کرنے کے لیے کی گئ حالیہ قانون سازی کے بعد میڈیا سے ایک خصوصی بیٹھک میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جان و مال اولاد جموں کشمیر کے مسلمانوں پر قربان اب بھارت کشمیریوں کی آزادی کو زیادہ دیر نہیں دبا سکتا ظلم کی اندھیری رات ختم ہونے والی ہے سیاہ بادل چھٹ جائیں گے اور کشمیری قوم جلد آزادی سے سانس لے سکے گی۔ تاریخی اور اسلامی نقظہ نظر سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے غزوہ ہند میں فتح ونصرت مسلمانوں کا مقدر بنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سے بہترین مومن وہ ہے جو اپنے لیے چیز پسند کرے وہی اپنے بھائیوں دوست احباب اور عزیز و اقارب کے لیے بھی اور اگر ہمیں آزادی پسند ہے تو ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے لیے بھی آزادی چاہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جب بھی وطن کے دفاع کی خاطر ہماری ضرورت پڑی تو کسی بھی بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہماری مسلح افواج بھارت کے مندروں کی ایسے گھنٹیاں بند کرے گی کہ بھارت کی آنے والی نسلیں اس مدتوں یاد رکھیں گے حالات واقعات کے تناظر میں بھارت کے لیے سب سے بہتر یہی ہے کہ وہ کشمیری قوم کو انکا پیدائشی حق خود ارادیت دے جسکا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں موجود ہے اور اس کشیدہ صورتحال میں عالمی طاقتوں کو فی الفور مداخلت کر کے بھارت کو تنبیہ کرنی چاہیے کہ وہ جارحیت سے باز رہے وگرنہ پاکستان بھارت جنگ کے اثرات پورے عالم اقوام پر پڑیں گے ۔