مقبول خبریں
کمیونٹی سیفٹی فورم کامساجد کونسل اور کمیونٹی گروپوں کے اشتراک سے کشمیر کانفرنس کا انعقاد
مسلم لیگی رہنمائوں کا لندن میں اجلاس، پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کےحوالہ سےتقریب
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) پاکستان کے 72ویں یوم آزادی کے حوالہ سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے ایک رنگ برنگی تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستان کی ثقافت، سیاحت کے حوالہ سے تصویری نمائش کے ساتھ دستاویزی فلم بھی دکھائی گئ۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر برائے امیگریشن افضل خان، قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی، ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ، گریٹر مانچسٹر کونسلز کے مئیرز کے علاوہ کمیونٹی کے مختلف مکتبہ فکر کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 72ویں یوم آزادی کی تقریب میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات کے علاوہ انگریز کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی جس سے باہمی ہم آہنگی کو مذید فروغ ملا۔ پاکستان کے ثقافتی رنگ بھی پیش کیے گئے ۔ قونصل جنرل اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان کا کہنا تھا کہ اگر ہم قائد اعظم کے زریں اصولوں ایمان،اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہوں تو اس بات میں کوئی شک نہیں پاکستان ایک عظیم قوم بن کر ابھرے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان کی غریب عوام کو 72سالوں سے جو حقوق نہیں ملے اب بہت جلد ملیں گے ہمیں علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے خودی کا فلسفہ اپنانا ہو گا۔ آشٹن کونسل کے مئیر کونسلر ڈرینن کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کا لازوال رشتہ صدیوں پر محیط ہے اور موجودہ دور میں بھی دونوں ممالک کے درمیان انتہائی قریبی روابط ہیں اور ثقافتی ناطہ بھی جڑا ہوا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی انیل مسرت کا کہنا تھا کہ قونصلیٹ نے تقریب کا انعقاد کر کے پوری کمیونٹی کو اکٹھا کیا اور تاریخی لحاظ سے یہ ایک یادگار پروگرام ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ایسی تقریبات سے نوجوانوں کو اچھا پیغام جاتا ہے کہ وہ مادد وطن کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں اور کیسے انکا ناطہ پاکستان سے جڑا رہ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وجہ سے ہمیں اپنی شناخت ملی ہے ہمیں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کرنا چاہیے۔ قونصلیٹ جنرل مانچسٹر میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مسز فضہ نیازی کا کہنا تھا کہ تقریب میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے ساتھ انگریز کمیونٹی نے بھی شرکت کی ۔ پاکستان کے خوبصورت اور دلکش علاقوں کی تصاویر ۔کھانا ، ثقافت اور سیاحت کے حوالہ سے بھی شرکائے تقریب کو آگاہی دی گئ تاکہ جب وہ اگلی بار پاکستان کا دورہ کریں تو انہیں پاکستان بارے مکمل معلومات ہو اور وہ بہتر منصوبہ بندی کے تحت پاکستان جائیں۔ تقریب میں شریک کمیونٹی کے دیگر افراد کا کہنا تھا کہ انہیں برٹش پاکستانی ہونے پر فخر ہے آجکی تقریب سے ثقافت اور سیاحت بارے مفید معلومات حاصل ہوئ۔ ماحول کو رنگین بنانے کے لیے فرحان نے ہارمونیم پر ملی نغمات سنائے اور برطانیہ کے نامور قوال گروپ حامد علی نقیبی اور ہمنوا نے قوالیاں گا کر تقریب میں شریک بین الثقافتی کمیونیٹیز کے افراد کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔