مقبول خبریں
کمیونٹی سیفٹی فورم کامساجد کونسل اور کمیونٹی گروپوں کے اشتراک سے کشمیر کانفرنس کا انعقاد
مسلم لیگی رہنمائوں کا لندن میں اجلاس، پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کی جانب سے پیغام پاکستان کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے پیغام پاکستان کے نام سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی نے خصوصی شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض قونصلیٹ میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مسز فضہ نیازی نے سر انجام دیے۔ اس موقع پر سید صداقت علی کا کہنا تھا کہ میں برطانیہ میں پیغام پاکستان لیکر آیا ہوا ہوں پاکستان اور دنیا بھر کے علمائے دین نے دہشت گردی اور خودکش دھماکوں بارے متفقہ فتویٰ جاری کیا تھا کہ اسلام امن محبت اور باہمی چارے کا درس دیتا ہے دہشت گردی،شدت و انتہا پسندی، خود کش حملوں سے بے گناہ لوگوں کی جان لینا اسلامی اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے برعکس ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج، دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں ،بےگناہ لوگوں اور معصوم بچے دہشت گردی کی بھینٹ چڑھے انکی لازوال قربانیوں کی بدولت آج پاکستان میں امن قائم ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ دہشت گردی کی کاروائیوں کے مرتکب ہیں وہ باہر کے لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا اور بخوبی آگاہ ہیں کہ پاکستان خالصتاً دین اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور خود کش حملوں بارے عالمی مذہبی سکالرز بھی ہمارے ساتھ متفق ہیں اور اب ہمارا پیغام عالمی سطح تک پہنچ چکا ہے اور اسی پیغام کو عام کرنے کے لیے ہم دنیا کے مختلف ممالک کے دورے کر رہے ہیں۔ حضرت شیخ عمر حیات کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جانوروں سے پیار کرتے تھے ہمیشہ انسانیت کی خدمت عزت و احترام اور باہمی بھائی چارے کا درس دیا دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق واسطہ نہیں۔ ڈپٹی مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم امن پسند ہے اور ہم لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنے والے ہیں کیسے کسی کی جان لے سکتے ہیں پاکستان بیرونی طاقتوں کی سازشوں کا شکار ہے ۔ قاری وجاہت اللہ ، ڈاکٹر مشرف اور دیگر نے بھی پیغام پاکستان بارے اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔