مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اللہ تعالی نے وزیراعظم نوازشریف کوموقع فراہم کیا ہے وہ بڑے پیمانے پر اصلاحات لایئنگے:اقبال جھگڑا
برمنگھم ... پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ پاکستان پر ڈرون حملوں کا مسئلہ پاکستان کی سالمیت پر حملوں کے مترادف ہے تاہم جذباتی طورپر ہم ڈرون حملوں کو روک نہیں سکتے امریکہ کا ردعمل شدید ہو سکتا ہے امریکن ہم سے یہ پوچھتے ہیں کہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو محفوظ پناہ کیوں دے رکھی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں راجہ ایاز ایڈووکیٹ اور سردار محسن عباسی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ استقبالئے سے خالد محمود ایم پی، برمنگھم میں قائم پاکستانی قونصلیٹ کے قونصلیٹ جنرل شیر بہادر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف محب وطن ہیں اور پاکستان میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لاناچاہتے ہیں۔ اللہ تعالی نے انہیں موقع فراہم کیا ہے۔ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ خالد محمود ایم پی نے کہا ہے کہ عمران خان کی مغرب اور امریکہ مخالف تقریروں سے پاکستان کے خلاف منفی رجحانات میں اضافہ ہوا ہے۔ قونصلیٹ جنرل شیر بہادر خان نے کہا کہ وہ سب پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ برمنگھم پاکستانی قونصلیٹ میں کرپشن صفر ہے اگر کسی جگہ کوئی کرپشن ہوتی ہے تو ان کے نوٹس میں لائی جائے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے ان کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ کونسلر محمد افضل نے مطالبہ کیا کہ ویزے اور پاکستانی پاسپورٹ سے متعلق معاملات اور ذمہ داریاں پرائیوٹ جری سروسز کے سپرد کرنے سے پیچیدگیاں بڑھ گئی ہیں۔ جری سروس کو ختم کیا جائے ویزے اور پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کی جائے قومی ائر لائن کے کرایوں میں کمی کی جائے۔ راجہ ایاز ایڈووکیٹ نے کہا کہ دہری شہریت کے بنیادی قانون میں تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی جانب سے اعلان کا خیرمقدم کیاجاناچاہئے۔ کونسلر محمد ریاض بٹ نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کا اعتماد بحال کیا جائے۔ راجہ عبدالقیوم نے کہا مسلم لیگی کارکنوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ کونسلرانصر علی، کونسلرشفیق شاہ، کونسلرمحمداخلاق، چوہدری اظہر حسین، چوہدری محمد عارف، سردارمرتضٰے احمد،جاوید خان، سید مظہر تاج، چوہدری اسلم آزاد، چوہدری زوہیب صادق،ملک فتح خان اوردیگر بھی بڑی تعداد میں موجودتھے۔ آخر میں سردار محسن عباس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔