مقبول خبریں
کمیونٹی سیفٹی فورم کامساجد کونسل اور کمیونٹی گروپوں کے اشتراک سے کشمیر کانفرنس کا انعقاد
مسلم لیگی رہنمائوں کا لندن میں اجلاس، پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
APMA کے زیر اہتمام رائل ہسپتال سے ٹریننگ لینے والے ڈاکٹروں کےاعزاز میں عشائیہ
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)آل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن تنظیم کے زیر اہتمام اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں رائل اولڈہم ہسپتال سے ٹریننگ حاصل کرنے والے رجسٹرار،جونئیر ڈاکٹروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں دوران تربیت انکے تجربات بارے بات چیت بھی ہوئ۔ عشائیہ میں آل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے چئیرمن کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر خرم صدیق، کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر غلام انجم صدر اکیڈیمک کونسل،کنسلٹننٹ سرجن ڈاکٹر شہزاد احمد،ڈاکٹر غلام ڈار، ڈاکٹر مہرین خان،ڈاکٹر ٹام رائلی ،رجسٹرار ڈاکٹر اینڈریو ڈیلی، ڈاکٹر محمد حسین، ڈاکٹر کیلون وانگ کے علاوہ دیگر پیشہ ور ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر خرم صدیق کا کہنا تھا کہ آجکی کونسل میٹنگ میں آنے والے منصوبہ جات پر بات چیت ہوئ ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ جن جونیئر ڈاکٹروں اور رجسٹرار ہم سے ٹریننگ حاصل کی وہ ہماری ٹریننگ سے مطمئن تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انسانیت کی خدمت کرنے کے ساتھ نئے آنے والے ڈاکٹروں کی تعلیم و تربیت کی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھیں گے۔ سرجن ڈاکٹر غلام علی انجم کا کہنا تھا کہ ہم ٹریننگ مکمل کرنے والے ڈاکٹروں کو الوداع کہنے کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا اور انکو اچھی یادوں کے ساتھ رخصت کرتے ہیں۔ رجسٹرار ڈاکٹر اینڈریو ڈیلی کا کہنا تھا کہ ٹیم کے سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ کام کر کے خوب لطف اندوز ہوئے۔ ڈاکٹر شہزاد احمد کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد کنسلٹنٹ ڈاکٹرز ٹریننگ حاصل کر کے برطانیہ بھر میں پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیتے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم برطانیہ اور بین الاقوامی ڈاکٹروں کو بھی ٹریننگ دیتے ہیں۔ ڈاکٹر مہرین کا کہنا تھا کہ آل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن تنظیم برطانیہ کے ڈاکٹروں کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دیتی ہے اور ساتھ میں پاکستان کے ڈاکٹروں کو روشناس کروانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ عشائیہ میں ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے پرعزم ڈاکٹر حضرات نے اپنے سنئیرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ٹریننگ دے کر آزادانہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے کے قابل بنایا۔