مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
پیر ابو احمدمقصود مدنی کا مشہور نعت خواں ذوالفقار علی حسینی کی وفات پر اظہار تعزیت
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)موت اٹل حقیقت ہے کب آنی ہے کیسے آئے گی وقت مقرر ہے واحدہ لاشریک کی ذاتِ اقدس کے علاوہ یہ راز کسی بشر کے علم میں نہیں ہے ۔ نظام قدرت روز اول سے چل رہا ہے اور تا قیامت جاری رہے گا۔ ان دکھی جذبات کا اظہار ادارہ نور السلام فیصل آباد پاکستان کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ نعت خواں ذوالفقار علی حسینی کی اچانک وفات پر میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ مرحوم نے زندگی میں رب العالمین کی حمد ، پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گلدستہ نعت کے پھول، اولیائے کرام، بزرگان دین، صوفیاء کرام کی یاد میں منقبت سنا کر رب العالمین کی طرف سے عطا کردہ میٹھی اور عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ڈوبی آواز کا ایک عالمی سطح پر ایک ایسا وجد طاری کیا کہ تاقیامت امر ہو گئ۔ ان کا کہنا تھا کہ رب العالمین کی حکمت انسانی عقل سے بالاتر ہے بحیثیت انسان ہم زندگی کی کچھ اور ہی منصوبہ بندی کرتے ہیں لیکن رب العالمین کی ذات کچھ اور ہی فیصلہ کر چکی ہوتی ہے ذوالفقار علی حسینی کی شہادت پورے عالم اسلام کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے دکھ رنج و الم کے ان مشکل ترین حالات میں تمام تر ہمدردیاں اہل وعیال، دوست احباب اور عزیز و اقارب کے ساتھ ہیں۔واحدہ لاشریک کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دیں (آمین)