مقبول خبریں
چوہدری بشیر رٹوی کی ربیکا لانگ بیلی سے ملاقات،مقبوضہ کشمیر بارے یاداشت پیش کی
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مودی کا دورہ فرانس، کشمیری و پاکستانی پیرس میں احتجاج کریں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
وہ جو آنکھ تھی وہ اجڑ گئی ،وہ جو خواب تھے وہ بکھر گئے
پکچرگیلری
Advertisement
پولیس کانسٹیبل شہزاد صدیق پولیس کیلئے باعث فخر تھے،ڈسٹرکٹ کمانڈر ٹم سائڈ پولیس
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)اولڈہم کے رہائشی اڑتیس سالہ پولیس کانسٹیبل شہزاد صدیق جو کہ سیر و تفریح اور بیرونی جسمانی سرگرمیوں کے بے حد شوقین تھے نوجوانوں کو بھی صحت مند رہنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کی ترغیب دیتے تھے اپنے تیرہ سالہ بیٹے کے ہمراہ سکاٹ لینڈ کی مشہور تفریگاہ فیری پول میں اچانک خالق حقیقی سے جا ملے ۔سکاٹ لینڈ پولیس نے اسے حادثاتی موت قرار دیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ مدینہ جامع مسجد اولڈہم میں ادا کی گئی جس میں گریٹر مانچسٹر پولیس کے نمائندگان، ٹم سائڈ پولیس کی ڈسٹرکٹ کمانڈر جین کے علاوہ کمیونٹی کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی اور شہزاد صدیق کی موت کو دردناک سانحہ قرار دیا۔ اس موقع پر ٹم سائڈ پولیس کی ڈسٹرکٹ کمانڈر جین کا کہنا تھا کہ شہزاد نے ہمارے ساتھ ایک سال تک کام کیا وہ قابل احترام ، سنجیدہ اور لوگوں کی مدد کرتے تھے پولیس کے لیے باعث فخر تھے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ شہزاد کی ناگہانی موت سے کمیونٹی اور ہماری پولیس سروس کے لیے بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ ہم سب یہاں انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آئے ہیں۔ سماجی کمیونٹی اور روحانی شخصیت راجہ آفتاب شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ ایک دردناک سانحہ ہے شہزاد صدیق اچانک خالق حقیقی سے جا ملے۔ رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ مرحوم کے والدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ( آمین).خاندان سے قریبی تعلق رکھنے والے سلطان ہمایوں کا کہنا تھا کہ شہزاد صدیق مرحوم نیک پارسا شخصیت کے مالک تھے مذہب کے ساتھ انکا گہرا لگاؤ تھا اور نیک خاندان سے اسکا تعلق تھا۔ کونسلر عتیق الرحمٰن کا کہنا تھا کہ شہزاد صدیق کے جنازہ میں گریٹر مانچسٹر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ناگہانی موت پر ہم سب دلی افسردہ ہیں دعا ہے رب العالمین مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور خاندان کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دیں ۔ آمین