مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت برطانیہ نے تمام کمیونیٹیز کو ترقی کے برابر مواقع فراہم کئے،ان سے فائدہ اٹھائیں:سجاد کریم
مانچسٹر ... پاکستانی و ایشیائی نیزمسلمان کمیونٹی اس ملک کے نظام میں ایک ریڑھ کی ہڈی کی طرح کردار ادا کرے اور اس کمیونٹی کا ہر نوجوان اعلی تعلیم یافتہ ہو، تمام تعصبات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہم اگر آج ہی اس کا عہد کر لیں تو اس امر میں کوئی شک نہیں کہ اس کمیونٹی کے سینکڑوں افراد پارلیمنٹ سمیت مختلف اداروں میں اپین صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہوں۔ نارتھ ویسٹ انگلینڈ سے یورپی پارلیمنٹ کے کنزرویٹو رکن ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے ان خیالات کا اظہار اپنے اعزاز میں دئے گئے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کا اہتمام ر فرینڈز آف منڈی بہاؤالدین برطانیہ کی طرف سے کیا گیاجس کی صدارت چوہدری لیاقت علی باجوہ نے کی جبکہ اس کے مہمان خصوصی معروف کمیونٹی رہنما فضل کریم چوہدری تھے ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض طلعت گو ندل نے سرانجام دئے ۔ ڈاکٹر سجادکریم نے تقریب میں موجود حاضرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ برطانیہ کی حکومت کی طرف سے منگیتر ویزے کے لئے چند ایسی شرائط موجود ہیں جن سے بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ منسلک ہے لیکن اس طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ برطانیہ نے تارکین وطن اور ان کی نسلوں کو کون سی ایسی سہولت ہے جو فراہم نہیں کی ۔ کیا ان کے لئے اعلی تعلیم کے دروازے نہیں کھولے ؟ کیا ان کے لئے کاروبار یا کسی بھی دوسرے میدان میں ترقی کے مواقع فراہم نہیں کئے ؟ جب سب ضروری وسائل موجود ہیں تو پھر ہماری کمیونٹی کو بھی چاہئیے کہ وہ ان مواقع سے مکمل طور پر فائدہ اٹھا کر خود کو ترقی یافتہ بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہرگز نہیں چاہتے کہ ان کی کمیونٹی کا کوئی بھی شخص بیروزگار ہو ۔ تاہم جہاں تک انسانی بنیادی حقوق کی بات ہے اس بارے میں انہوں نے ہمیشہ اپنی کمیونٹی کی ضروریات کا خیال رکھا ہے ۔ کیونکہ میری قوت میری کمیونٹی ہے اور میں اسی کمیونٹی کی سپورٹ کی بنیاد پر مشکل تر فیصلے کرنے میں ڈگمگاتا نہیں ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں مختلف ممالک کے فرینڈز گروپ بنے ہوئے ہیں جنہیں متعلقہ ملک فنڈز کرتے ہیں فرینڈز آف پاکستان واحد گروپ ہے جسے کہیں سے کوئی فنڈز نہیں ملتے اپنی مدد آپ کے تحت یہ گروپ چل رہا ہے اور اس کی کارکردگی جی ایس پی پلس کی شکل میں سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہ ماضی میں پاکستان کی حکومتوں کا ہمیشہ رجحان امریکہ کی جانب رہا اس حوالے سے انہیں کئی بار مشورہ دیا گیا کہ اگر پاکستان کاروباری میدان میں ترقی چاہتا ہے تو یورپ اور چین سے بھی اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے پر توجہ دے لیکن پاکستانی حکومتیں یا بر سر اقتدار سیاسی پارٹیاں ایسی سوچ کو آگے بڑھانے میں بوجوہ ناکام رہے یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ کسی حکومت نے یورپ سے اپنے تعلقات کو کچھ اہمیت دی ہے اور اس حوالے سے حقیقت تو یہی ہے کہ بر طانیہ سے جانے والے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی کاوشیں رنگ لائی ہیں جنہوں نے حکومت پاکستان کو یورپ سے تعلقات کی اہمیت یاد دلائی ہے ۔ دوہری شہریت کے حوالے سے اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ چند دنوں تک اپنی ڈگری حاصل کرنے کے لئے پاکستان مدعو کئے گئے ہیں اور وہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اس حوالے سے ضرور بات کریں گے کہ دوہری شہریت رکھنے والے دو قسم کے ہیں اور ہمیں اس دوسری قسم میں شامل کرکے ہماری اولادوں کو پاکستان سے دور نہ کیا جائے۔ سجاد کریم جن کا تعلق بھی منڈی بہاؤالدین سے ہے انہوں نے تنظیم کے قیام کو خوش آئیند اور احسن قدم قرارد یتے ہوئے کہا کہ چوہدری لیاقت باجوہ اور ان کے رفقاء کار نے فرینڈز آف منڈی بہاؤالدین برطانیہ قائم کر کے ایک احسن قدم اٹھایا ہے اس پلیٹ فارم سے باہمی ہم آہنگی ، اخوت و بھائی چارے کو فروغ ملے گا اور بالواسطہ طور پر منڈی بہاؤالدین کی صنعت و تجارت کو فروغ ملے گاتنظیم کے بانی لیاقت علی باجوہ نے سجاد کریم کا اس تقریب میں خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارک دی۔ بانئ تنظیم فرینڈز آف منڈی بہاؤالدین نے کہا ہے کہ اس گروپ کا کسی سیاسی تنظیم یا ذات برادری سے کوئی وابستگی نہیں یہ ایک غیر سیاسی فلاحی تنظیم کے طور پر بنائی گئی ہے ۔اس تقریب میں شرکاء کے اصرار پرتقریب کی مہمان شخصیت فضل کریم چوہدری جو ڈاکٹر سجاد کریم کے والد بھی ہیں نے اپنی سوانح حیات پر روشنی ڈالی اور آخر میں اس تقریب نے مشاعرہ کا رنگ دھار لیا جس میں فضل کریم چوہدری اور شعراء نے منڈی بہاؤالدین کے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا ۔