مقبول خبریں
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے راجہ نجابت اورحریت رہنماء عبدالحمیدلون کی ملاقات
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ برطانیہ کے مختلف شہروں سے روایتی کھیل سے دلی لگاؤ رکھنے والی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ دن بھر جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں سخت مقابلوں کے بعد فائنل میچ مانچسٹر اور ڈربی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو آخری سیٹ میں سنسی خیز مقابلے کے بعد مانچسٹر نے جیت لیا۔ مہمانان خصوصی اولڈہم کے کونسلرز عتیق الرحمٰن،شعیب اختر ، محمد الیاس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ایسے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو نوجوانوں کے لیے صحت مند قرار دیا۔ کونسلر عتیق الرحمٰن نے کہا ٹورنامنٹ کا انعقاد کپتان محمد منیر مرحوم کی یاد میں کیا گیا پچھلے برس ہونے والے ٹورنامنٹ میں وہ یہاں موجود تھے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ برطانیہ بھر سے ٹیموں نے حصہ لیا اور ثقافتی کھیل کو ژندہ کیا۔ کونسلر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں سخت مقابلے دیکھنے کو ملے آرگنائزر کا شکریہ جنہوں نے احسن طریقے سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ کونسلر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ ہم روایتی کھیل سے لطف اندوز ہوئے اور دن بھر کافی بڑی تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی۔ مانچسٹر کی فاتح ٹیم کے کپتان سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ کپتان محمد منیر مرحوم بہت اچھے انسان تھے رب کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ مستقبل میں والی بال کے روایتی کھیل کو اپنانے والے ننھے منے بچے فہد عمران کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا روایتی کھیل ہے اور نوجوانوں کو اس کھیل کا حصہ بننا چاہیئے اور آجکا ٹورنامنٹ کپتان محمد منیر مرحوم کی یاد میں کرایا گیا۔ ندیم مائکو کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میلے کا سماں پیش کر رہا تھا ایسی سرگرمیاں کا انعقاد معاشرے کی بہتری کے لیے ضروری ہے ۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر عمران چوہان کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے ہیں لیکن اس سال اس کھیل کے دلدادہ کپتان محمد منیر مرحوم کی یاد میں کرایا گیا برطانیہ کی نامور ٹیموں نے حصہ لیا اور روایتی کھیل کے چاہنے والوں نے ہال میں آکر کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی مانچسٹر اور ہارنے والی ڈربی کی ٹیموں کے علاوہ ٹورنامنٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ۔ منتظمین اور مہمانوں کو خصوصی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔