مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
بیٹیاں اللہ کی رحمت ،ہمیں بچوں سے پیار، عورتوں کا احترام کرنا چاہئے: پیر ابو احمد مقصود مدنی
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بیٹیاں رحمت ہیں اور نبی کریم نے سیدہ طاہرہ طیبہ عابدہ اور عورتوں کی سردار حضرت فاطمتہ الزہرہ کے ساتھ جو حسن سلوک کر کے دکھایا وہ کوئی اور نہیں کر سکا جب بھی تشریف لاتیں نبی کریم ؐاحترام میں کھڑے ہو جاتے حتیٰ کہ جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے اگر حضرت فاطمتہ الزہرہ تشریف لے آتیں تو خطبہ چھوڑ کر نیچے ا جاتے اور پیشانی پہ بوسہ دیا۔ تاریخ اور دین اسلام کے حقائق کو ادارہ نور السلام فیصل آباد پاکستان کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے امت مسلمہ اور دنیا بھر کی انسانیت کے نام اپنے ایک روحانی بیان کو میڈیا کے توسط سے پہنچایا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دنیا میں آنے سے پہلے عرب میں جہالت کی انتہا تھی لڑکیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ درگور کر دیا جاتا تھا نبی کریمؐ جب رحمت اللعالمین بن کر دنیا میں تشریف لائے تو بیٹی کی پیدائش کو باعث رحمت قرار دیا تب لوگوں کے دلوں میں عورت کی عزت واحترام پیدا ہوا اور عورتوں کو معاشرے میں انکا مقام ملا۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے چھوٹے بچوں سے شفقت محبت اور پیار کا درس دیتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچوں سے بے حد پیار کرتے تھے اور جب کہیں سے گزر ہوتا تو اگر راستے میں چھوٹے بچے مل جاتے تو انہیں شفقت محبت سے ملتے اور پیار کرتے صحابہ کرام نے پوچھا نبی کریمؐ آپ حضرت حسن اور حسین علیہ السلام سے بے حد پیار کرتے ہیں تو میرے پیارے نبی کریمؐ نے فرمایا بے حد پیار کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سے اگر پوچھا جائے کہ کیا بچوں سے وہ پیار کرتے ہو جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کرتے تھے تو جواب یقیناً نہیں ہو گا ہمیں بچوں سے پیار کرنا چاہیے ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق، دین اسلام کی سربلندی اور مملکت پاکستان کی سلامتی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی۔