مقبول خبریں
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے راجہ نجابت اورحریت رہنماء عبدالحمیدلون کی ملاقات
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)دی سنٹر آف ویلبینگ ،ٹریننگ اینڈ کلچر نے اپنا گھر سنٹر کی مشترکہ کاوشوں سے کمیونٹی کو قوت یاداشت کھونے ، دماغی امراض کی بیماری سے آگاہی دینے اور بروقت علاج بارے معلومات فراہم کرنے بارے ایک ورکشاپ کا انعقاد سنٹرل انوالونگ اینڈ کلچر کے چیف ایگزیکٹو محمد سرور نے کیا۔ راچڈیل کونسل کے مئیر بلی شیرین ، قوت یاداشت اور دماغی امراض کی نمائندہ ریچل اور کمیونٹی سروسز کی سہولیات سے مستفید ہونے والے سعید لانور، طاہرہ کے علاوہ کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اور اپنی تشویشات بارے پیشہ ورانہ معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر محمد سرور نے کہا کہ آجکی ورکشاپ سے قوت یاداشت سے مرحوم اور دماغی امراض میں مبتلا افراد کو علاج معالجہ بارے آگاہی دی گئی ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ کمیونٹی کو صحت مند رہنے بارے معلومات فراہم کرنے کے لیے ایسی ورکشاپس کا انعقاد اہم ہے۔ دماغی امراض اور قوت یاداشت کھونے کی سروسز کی نمائندہ ریچل کا کہنا تھا کہ تقریب میں مختلف کمیونیٹیز رنگ و نسل کے لوگوں نے شرکت کی ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ گریٹر مانچسٹر میں ان امراض بارے مفید معلومات فراہم کرنے کے ساتھ اس میں بہتری پیدا کرنے بارے تجربات سے بھی آگاہ کریں گے۔ مئیر راچڈیل کونسلر بلی شیرن کا کہنا تھا کہ محمد سرور نے بڑے منظم طریقے سے اس معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ دماغی اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کو ڈاکٹروں سے دور رکھنے کے لیے ایسی ورکشاپس کے ذریعے مفید معلومات اور مشورے دے جاتے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے ۔کمیونٹی راہنما سعید انور کا کہنا تھا کہ ہماری کمیونٹی کے افراد کو زبان کا بھی مسئلہ ہے تو ایسے پروگراموں سے انہیں معلومات ملتی ہے کہ اگر انہیں اپنے علاج معالجہ بارے شکایات ہیں تو انہیں کیسے حکام بالا تک پہنچایا جاتا ہے ۔ طاہرہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنا گھر سنٹر میں موجود سہولیات کا پچھلے پندرہ برسوں سے فائدہ اٹھا رہی ہیں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ سنٹر سے ہر طرح کی مدد ملتی ہے اور انہوں نے یہاں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ مختلف کمیونیٹیز کے افراد نے پیشہ ورانہ معلومات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔