مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)پاکستان سے آئے سابق صوبائی وزیر و ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران کے اعزاز میں ساہیوال ورکنگ پارٹی کے چئیرمن کونسلر محمد سلطان، وائس چیئرمین رضیہ شمیم، راچڈیل لنک مانچسٹر برانچ کے صدر چوہدری محمد نصیر ،سینیئر ممبر چوہدری افتخار،غلام یاسین،نمبردارمحمود، فہد ملک کی خصوصی دعوت پر راچڈیل تشریف لانے کے بعد کونسل کے مئیر بلی شیرن اور ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید سے ملاقات کے ساتھ ساہیوال ورکنگ پارٹی کی میٹنگ میں بھی شرکت کی جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ماضی کی کوتاہیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مستقبل میں راچڈیل اور ساہیوال کے جڑواں شہر کی حیثیت سے فایدہ اٹھاتے ہوئے دونوں شہروں کے تعلقات کو مذید پختہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران کا کہنا تھا کہ ساہیوال ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں ساہیوال اور راچڈیل جڑواں شہر کی حیثیت پر روشنی ڈالی اور ماضی میں جو کمی رہ گئ اسے پورا کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ انہیں خوشگوار حیرت ہوئی کہ راچڈیل میں ساہیوال شہر بارے جو سوچا جا رہا ہے ہم وہاں رہ کر ایسا نہیں سوچتے ماضی کی غلطیاں پس پشت ڈال کر اب راچڈیل اور ساہیوال کے جڑواں شہر کی حیثیت سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے جڑواں شہر کی حیثیت دلوانے والے بانی چوہدری حمید مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور یقین دلایا کہ دونوں شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائے گا۔ کونسلر محمد سلطان نے کہا کہ ندیم کامران نے ساہیوال میں ہونے والی تعمیر وترقی بارے آگاہی دی جس سے دلی خوشی ہوئی ہے مختلف منصوبوں کے ساتھ ساہیوال میں بسنے والی عوام کی صحت بھی بہتر ہو گی۔ چوہدری محمد نصیر کا کہنا تھا کہ ساہیوال ورکنگ پارٹی کی میٹنگ میں مثبت پہلوؤں پر بات چیت ہوئی جو کہ خوش آئند بات ہے۔ غلام رسول شہزاد کا کہنا تھا کہ ہماری خصوصی دعوت پر ندیم کامران تشریف لائے جس سے ہمیں مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بہتر موقع میسر آئے گا۔ شیخ اعجاز کا کہنا تھا کہ دوست احباب سے ملکر خوشی ہوئ اور جس طرح یہ ساہیوال اور ہمارے بارے اتنا سوچا جا رہا ہے ہم ساہیوال میں رہتے ہوئے اتنا نہیں سوچتے ۔ رضیہ شمیم کا کہنا تھا کہ وہ ساہیوال ورکنگ پارٹی کے ساتھ 1988سے کام کر رہی ہیں اور ہمیشہ کی طرح یہ عہد کر رہے ہیں کہ پاکستان ہماری ماں دھرتی ہے اور اسکے لیے کام کرتے رہیں گے۔