مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث کیلئےتحریک حق خود ارادیت کی مہم ،کمیونٹی کا مکمل حمائت کا اعادہ
مانچسٹر ... تحریک حق خود ارادیت یورپ کے عہدیداروں چیئرمین راجہ نجابت حسین، وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر اور تحریک کے سرپرست سردار عبدالرحمان خان، سیکریٹری جنرل محمد اعظم، نارتھ ویسٹ کے قائم مقام چیئرمین محمد اجمل مغل، یارکشائر کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم، خواتین رہنماؤں یاسمین ڈار، شبانہ عباسی نے نارتھ ویسٹ سے لیبر پارٹی کے یورپی پارلیمنٹ کے امیدوار کونسلر افضل خان، مانچسٹر کے لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن سے ملاقات کرکے جہاں انہیں تحریک کے پروگرام کے بارے میں بریف کیا وہاں ان سے نارتھ ویسٹ میں ہونے والی مستقبل کی تقریبات میں معاونت کی بھی اپیل کی۔ لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن نے مانچسٹر میں کشمیر پٹیشن پر پہلے دستخط کرکے مقامی کونسلروں اور اپنے دیگر ساتھیوں سے تعاون کروانے کی حامی بھرتے ہوئے کہا کہ وہ بحیثیت کونسلر ماضی میں بھی تحریکی ساتھیوں کے ساتھ چلتے رہے ہیں اور آئندہ بھی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے لیے آواز بلند کریں گے۔ اس موقع پر کونسلر افضل خان نے کہا کہ انہوں نے دورہ یورپ اور ہاؤس آف کامنز میں ممبران پارلیمنٹ کی موجودگی میں اس پٹیشن پر دستخط کروانے اور اپنے پورے ریجن میں ممبران پارلیمنٹ اور کونسلروں سے معاونت بھی کرواؤں گا جبکہ وہ تحریک کی نارتھ ویسٹ میں دستخطی مہم میں زیادہ سے زیادہ لیبر ارکان کی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث کے لیے نارتھ ویسٹ ریجن سے تحریک حق خود ارادیت یورپ کو بھرپور تعاون ملے گا۔ لیبر ارکان پارلیمنٹ کو 5 فروری کے دن کشمیر پٹیشن دے کر ان کی حاضری یقینی بنائی جائے گی، جبکہ تحریک انصاف یارکشائر ہمبر نے بھی راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم کو بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرادی۔ نارتھ آف انگلینڈ کے مختلف شہروں میں ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتوں اور کمیونٹی اجلاسوں کا شیڈول طے کرلیا گیا۔ آل پارٹیز کشمیر گروپ کے سابق چیئرمین راجہ گاڈ سیف MP اور لیبر پارٹی کی یورپی پارلیمنٹ میں گروپ لیڈر گلینس ویلوٹ کے علاوہ لیڈز، شفیلڈ، ڈربی، اولڈہم، وکفیلڈ، ڈیوزبری کھیتلے اور نیلسن کے ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے کشمیریوں کی تحریک میں بھی معاونت کریں گے اور تقریبات میں شرکت کریں گے۔ دریں اثنا تحریک کے چیئرمین حاجی محمد نجیب اور چوہدری محمد اکرم کے ہمراہ تحریک انصاف یارکشائر و ہمبر کے رہنماؤں سے ہڈرسفیلڈ میں ملاقات کرکے کشمیر پٹیشن پر معاونت کی اپیل کی۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی ممبر شپ کوآرڈینیٹر شہناز صدیق نے تحریک انصاف کے اندر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سرگرمیوں کو منظم کروانے کا پروگرام بھی راجہ نجابت حسین کو بتایا۔