مقبول خبریں
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے راجہ نجابت اورحریت رہنماء عبدالحمیدلون کی ملاقات
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)راچڈیل کیسلمئیر سنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے اور حفاظتی تدابیر بارے آگاہی دینے کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ کمیونٹی کو مفید معلومات کی آگاہی کے لیے مختلف رفاعی تنظیموں نے سٹال بھی لگائے۔ کونسلر ثمینہ ظہیر، کئیرنگ اینڈ شئیرنگ کی نمائندہ نکی، میمی ممتاہی، لٹس ٹاک کی نمائندہ حمیرا حقانی، ڈاکٹر محمد سرور، نگہت ، مقامی ریڈیو کی پیشکار شبانہ کے علاوہ دیگر نے شرکت کر کے کمیونٹی کو صحت مند رہنے بارے اہم معلومات دی۔ اس موقع پر کونسلر ثمینہ ظہیر کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کو صحت کے متعلق آگاہی دینے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا بدقسمتی سے ہماری ایشیائی کمیونٹی کھانے پینے میں احتیاط نہیں برتتی اور صحت کے مسائل سے دوچار ہوتی ہے اس قسم کی ورکشاپ فائد مند ہیں۔ لٹس ٹاک کے چئیرمن ڈاکٹر سرور خان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کو ایک چھت کے سائے تلے جمع کرنے کا مقصد انہیں صحت کے متعلقہ مفید معلومات دینی تھی۔ نگہت کا کہنا تھا کہ حساس مسائل جیسے شدید ذہنی دباؤ کے شکار مریضوں کو کونسلنگ اور دیگر سہولیات بارے بھی مفید معلومات دی گئ۔ کئیرنگ اینڈ شئیرنگ چیرٹی کی نمائندہ نکی کا کہنا تھا کہ مختلف کمیونیٹیز کے افراد جمع ہیں اور سب کا ایک مقصد ہے کمیونٹی کو صحت مند رہنے بارے معلومات دی جائے۔مقامی ریڈیو کی پیشکار شبانہ کا کہنا تھا کہ وہ اس ورکشاپ میں اس لیے آئیں کہ دیکھیں کمیونٹی کے لیے کیا معلومات موجود ہے خوشی ہوئی کہ صحت مند رہنے بارے ہر قسم کی پیشہ ورانہ معلومات دینے کے لیے پیشہ ور افراد موجود ہیں۔ حمیرا حقانی کا کہنا تھا کہ ورکشاپ میں کمیونٹی کو مفید معلومات فراہم کرنے اور پیشہ ور افراد سے ملنے کا موقع ملا ہے ۔ میمی ممتاہی ، محمد ارشد نے بھی ورکشاپ کو کمیونٹی کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔