مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز پاکستانیوں کیلئےقائم سیل میں چھ ماہ کے اندرفیصلہ کیا جا ئیگا:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)برطانیہ کی نامور کاروباری شخصیت چوہدری مسرت علی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کی قیادت میں برطانیہ کے دورہ پر آئے وفد کے اعزاز میں لال قلعہ ریسٹورنٹ مانچسٹر میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کے لیے قائم سیل مقدمات کی فوری سماعت کرکے چھ ماہ کے اندر مقدمات کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ انکے دورے کا مقصد پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کر کے انکی رائے لینا اور مسائل بارے آگاہی تھی بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارے لیے سرمایہ حیات ہیں اور انہیں پاکستان میں مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی سیل کو قائم ہوئے چند دن ہی گزرے ہیں اور ہمیں لاتعداد شکایات موصول ہو چکی ہیں بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوں گے۔ لاہور ہائی کورٹ میں قائم شکایات سیل مل یں ڈائریکٹر اور سیکرٹری نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ جسٹس جواد حسن کا کہنا تھا کہ شکایت سیل مقدمات کی فوری سماعت کر کے بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرے گا اسکے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کے لیے قائم شکایات سیل بارے آگاہی دینے اور ایک دوسرے سے میل ملاپ کے لیے برطانیہ آئے اور برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو انکی شکایات اور مسائل حل کرنے بارے قائم شکایات سیل بارے مکمل آگاہی دی۔ چوہدری ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی سردار محمد شمیم خان نے برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کروانے کی یقین دہائی کروائ ہے جس پر ہم انکے بے حد شکر گزار ہیں۔ چوہدری محمد الطاف شاہد سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدالتیں بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کا مصمم ارادہ کیے ہوئے ہیں اور مقدمات کا فیصلہ چھ ماہ میں حل کرنے کے خواہاں ہیں جو کہ۔خوش آئند بات ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ لاہور کے علاوہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر اسکا دائرہ کار پھیلا ہوا ہے جس سے ہمارے اندر نیا جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق چوہان و دیگر نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان کی یقین دہائی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ تلاوت قرآن پاک کی تلاوت کا شرف ڈاکٹر محمد یونس پرواز کو نصیب ہوا۔ تقریب میں شریک افراد نے اپنے تحفظات سے آگاہی دی۔ شرکائے تقریب روایتی ایشیائی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔ تقریب میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے بھی بھر پور شرکت کی۔میزبان چوہدری مسرت علی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان ،وفد میں شامل دیگر جسٹس صاحبان اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مختصر وقت کے نوٹس پر تقریب میں شرکت کی۔