مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حاضر سروس فوجی سمیت دو افراد دہشت گردی ایکٹ میں گرفتار، بم اور شرانگیز مواد برآمد
لندن ...گریٹر مانچسٹر پولیس نے دہشت گردی میں استعمال ہونے والا مواد برآمد ہونے پر دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے ایک حاضر سروس فوجی بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق 19 سالہ اس برطانوی فوجی کو جرمنی میں ملٹری پولیس نے گرفتار کیا اور برطانیہ واپس بھیج کر تفتیش کے لیے مانچسٹر پولیس کے حوالے کیا جہاں دوران تلاشی سیلفرڈ میں اس فوجی کے گھر سے ایک مشکوک آلہ پکڑا مبینہ طور پر یہ آلہ کیلوں سے بھرا ہوا ایک بم تھا جو اس کے گھر سے گذشتہ ہفتے برآمد کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ ایک 20 سالہ شخص کو اس مکان سے بھی گرفتار کیا گیا ہے جہاں سے یہ بم برآمد ہوا ہے۔ رائل ملٹری پولیس گریٹر ماچسٹر پولیس سے مل کر اس کیس کی تفتیش کر رہی ہے جو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے زیر اثر آتا ہے۔ کیلوں سے بھر بم کے علاوہ ملزمان سے شر انگیز لٹریچر بھی ملا ہے۔ متعلقہ گھر سے بم کی برآمدگی کے بعد رہایشی علاقے کو خالی کروالیا گیا تھا اور رہائشیوں کو مقامی سکول میں جمع کردیا گیا جسکے بعد برٹش آرمی کے بم ڈسپوزل یونٹ نے اسے ناکارہ بنایا اور محفوظ طریقے سے اسے وہاں سے ہٹادیا گیا۔ دونوں ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں اور اسے حساس واقعے کی صورت میں دیکھا جا رہا ہے، دونوں کو جنوری تک ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔