مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری بشیر رٹوی کو چیئرمین تحریک آزادی کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ نامزد کر دیا گیا
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)کشمیر کی ریاستی جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کا تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں انتہائی اہم کردار ہے یہی وجہ ہے کہ جماعت کے قائدین برطانیہ و یورپ میں تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے اور عالمی ایوانوں تک پہنچانے میں ایسی شخصیت کا انتخاب کرتے ہیں جس کو کمیونٹی کے ساتھ سیاسی حلقوں میں پذیرائی ہو۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر کارکنان اور سینئر راہنماؤں سے مشاورت کے بعد برطانیہ کے سینئر راہنما چوہدری محمد بشیر رٹوی کو چیئرمین تحریک آزادی کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ نامزد کر دیا ہے جس سے جماعت کے دیرینہ کارکنان اور کشمیری کمیونٹی کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس موقع پر نو منتخب چئیرمن تحریک آزادی کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ چوہدری محمد بشیر رٹوی کا کہنا تھا کہ میں جماعت کے قائد سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اور مرکزی صدر جماعت مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا لیکن ساتھ میں دباؤ بھی بڑھ گیا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت جو بھارتی جارحیت تاریخ کی سیاہ ترین بلندیوں کو چھو رہی تو انہیں اس بارے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے سخت تگ ودو کرنی پڑے گی ان کا کہنا تھا کہ میں قائدین کی توقعات پر پورا اترنے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہونے والے افراد کے داد رسی اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی ذمہ داران اور اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کو قرار دادوں کی روح سے حل کروانے پر زور دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت کے کارکنوں اور کشمیری کمیونٹی کے تعاون کی اشد ضرورت ہو گی ۔