مقبول خبریں
حضرت عثمان غنی ؓ نے دین اسلام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا: علامہ ظفر محمود فراشوی
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مودی کا دورہ فرانس، کشمیری و پاکستانی پیرس میں احتجاج کریں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
وہ جو آنکھ تھی وہ اجڑ گئی ،وہ جو خواب تھے وہ بکھر گئے
پکچرگیلری
Advertisement
کل جماعتی رابطہ کمیٹی کی زیر قیادت برہان مظفر وانی شہید کی برسی پراحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
بریڈ فورڈ(فیاض بشیر )8جولائی برہان مظفر وانی شہید کی برسی کے موقع پر کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کی قیادت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے صدر لارڈ نذیر احمد،سینئر وائس چیئرمین بیرسٹر عمران حسین،یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن ایم ای پی اینتھیا میکنٹائر نے بھی ہفتہ شہدائے کشمیر کی تقریبات میں معاونت کا اعلان کر دیا،مظاہرے کے انعقاد کے سلسلہ میں کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے عہدیدران،لارڈ نذیر احمد،بیرسٹر عمران حسین نے برٹش کشمیریوں،جمہوریت پسندوں،ممبران پارلیمنٹ،انسانی حقوق کی تنظیموں سے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ تعاون کی بھی اپیل کی ہے،کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری محمد عظیم،سیکرٹری راجہ امجد خان نے کہا ہے کہ یہ تمام کشمیری جماعتوں کا پلیٹ فارم ہے،8جولائی برہان وانی شہید کی برسی پر مظاہرے کو کامیاب بنانے کیلئے بلا تخصیص تمام رہنما،کشمیری شخصیات اور کشمیری تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں گی،اس موقع پر مظاہرے کو آرگنائز کرنے والے چیئرمین تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل راجہ نجابت حسین نے کہا کہ کل جماعتی رابطہ کمیٹی ہی مظاہرے کی قیادت کرے گی جبکہ ہم تمام مکاتب فکر،ہر تنظیم اور شخصیت کو مظاہرے میں شرکت اور کامیابی کیلئے اپیل کریں گے،اس موقع پر ہفتہ شہدائے کشمیر کی تقریبات کے سلسلہ میں بھی برطانیہ بھر میں کوششیں جاری ہیں،مسلم کانفرنس برطانیہ کے سر پرست اعلیٰ چوہدری بشیر رٹوی،تحریک حق خود ارادیت کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم،برطانیہ کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار،وائس چیئرمین امجد حسین مغل،کونسلر عاصم رشید نے اپنے اپنے علاقوں میں ممبران پارلیمنٹ سے رابطے کر کے تحریکی سرگرمیوں میں شرکت کی اپیل کی ہے،برطانوی شیڈو سیکرٹری بزنس ایم پی ریلیسکا نے بشیر رٹوی کو ہائوس آف کامن میں کانفرنس میں شرکت کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بزنس فورسز میں شرکت و خطاب کی یقین دہانی کرائی ہے،کونسلر یاسمین ڈار نے برطانوی پارلیمنٹ میں سی پیک گروپ کے چیئر مین ایم پی فیصل رشید،ایم پی اینڈریو گون،ایم پی کیٹ گرین،ایم پی جولی کوپر،لیبر پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کو بھی شرکت پر آمادہ کر لیا ہے،کونسلر عاصم رشید نے راچڈیل سے شیڈو سیکرٹری برائے آئر لینڈ،ایم پی ٹونی لائیڈ،شیڈو وزیر برائے سائوتھ ایشیا ایم پی لیز میکنس،بری سے ایم پی جیمز فرتھ کے علاوہ متعدد ممبران پارلیمنٹ8جولائی کو ہائوس آف کامن میں کشمیر کانفرنس میں شریک ہوں گے،سیکرٹری جنرل تحریک حق خود ارادیت محمد اعظم نےAPPGکی چیئر پرسن ایم پی ڈیبی ابراہم،ایم پی اینجیلا ریئر، ایم پی جیم میکمان کو ہفتہ شہدائے کشمیر و برہان وانی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے،تحریک کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل نے ایم پی افضل خان،ایم پی بیرسٹر یاسمین قریشی،ایم پی آئیون لیوس کو شرکت کی دعوت دی ہے،تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے بریڈ فورڈ میں کونسلر کنیز اختر اور کونسلر الماس گوہر کے ہمراہ کنزرویٹو پارٹی کی سابق چیئرمین بیرونس سعیدہ وارثی،بیرونس مارگریٹ ہیرٹن،شیڈو وزیربیرسٹر عمران حسین،شیڈو وزیر ایم پی ناز شاہ،کیتھلے کے ممبر جان گروگن،ویسٹ لیڈرریچل ریوز اور دیگر سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کر کے انہیں ہفتہ شہدائے تقریبات کی دعوت دی،ان تمام رہنمائوں نے تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور دیگر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا،نوٹنگھم سے پیپلز پارٹی کشمیر کمیٹی کے صدر راجہ محمد ایوب خان نے شہر بھر کی نمائندہ شخصیات کا اجلاس بلا کر تحریکی سرگرمیوں اور پروگرامات سے آگاہ کیا اور8جولائی کو بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل اور مقامی ممبران پارلیمنٹ کو بھی دعوت دینے کا عزم کیا،سنی فائونڈیشن کے چیئرمین عمران حسین چوہدری،ورلڈ اوورسیز سالیڈ یرٹی کے چیئرمین جاوید احمد ملک نے بھی راجہ نجابت حسین کو پروگرام کی کامیابی کیلئے یقین دلایا اور برطانیہ بھر کی مساجد کے علما و مشائخ کی طرف سے بھی تعاون کا عزم کیا،تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداران ہفتہ شہدائے کشمیر کی تقریبات کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھےہوئے ہیں اور کامیابی کیلئے پر عزم ہیں۔