مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر دنیا کی نظروں میں دفن ہوچکا ،صرف اسکی صدائے بازگشت باقی ہے:رہنما عوامی مسلم لیگ
وٹفورڈ ...عوامی مسلم لیگ برطانیہ کے رہنما جاوید شیخ نے کہا ہے کہ دنیا کی نظروں میں مسئلہ کشمیر دفن ہوچکا ، صرف اس کی صدائے بازگشت باقی ہے۔ کشمیر کی دوطرفہ قیادت کے گلے میں امریکی ہڈی پھنس چکی ہے۔ کشمیری قیادت اپنے وجود کو زندہ رکھنے کے لیے مسئلہ کشمیر کا زور و شور سے تذکرہ کرتے ہیں۔ یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ بھارت اتنی بڑی تحریک کو کچلنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ ان تلخ حقائق کا تزکرہ عوامی مسلم لیگ برطانیہ کے رہنما جاوید شیخ نے ایک پارٹی میٹنگ میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کشمیریوں کے لیے یہ بہت ہی مایوس کن بات ہے کہ اتنی بڑی قربانیاں دینے کے باوجود بھارت، جموں کشمیری سرحد پر دیوار بندی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ وہ اکیلا نیں ہے اس دیوار بندی کے پیچھے غیر ملکی قوتیں بھارت کا ساتھ دے رہی ہیں۔ ان کے بھارت کے ساتھ تجارتی، سیاسی و سفارتی مفادات ہیں۔ بھارت خفیہ طور پر اربوں روپیہ خرچ کرکے امریکہ، برطانیہ، یورپی ممالک کو مجبور کررہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اہمیت نہ دیں۔ دوسرا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر پر پسپائی اختیار کر رکھی ہے جوکہ انتہائی مایوس کن بات ہے۔ اس میٹنگ کی صدارت حاجی منیر نے کی، نظامت اجمد امین بوبی کے سپرد تھی جبکہ عوامی مسلم لیگ برطانیہ کے چیف آرگنائزر حاجی محمد مہر نے دہری شہریت کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ دہری شہریت کے قانونی ہی کو مجبوری پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے، تاکہ بیرون ملک آباد پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور برابری کی بنیاد پر دہری شہریت کے حقوق ہیں۔اس موقع پر حاجی منیر، سید ابرار حسین، امجد امین بوبی اور پروفیسر لائق علی خان نے بھی اظہار خیال کیا۔