مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی عہدیداران کی مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں پریس کانفرنس
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)مسلم لیگ ن برطانیہ کے اندر ایک خاندان کی طرح ہے مرکزی قائدین کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ہم ایک خاندان کی طرح ہیں۔ پاکستان میں ہمارے قائدین پر جعلی مقدمات بنا کر بغیر ثابت کیے پابند سلاسل کیا گیا جماعت کو نقصان پہنچانے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کے ذریعے میں مسلم لیگ ن کو ہرایا گیا سب سازشوں کے باوجود آج بھی جماعت آگے سے زیادہ سیای قوت رکھتی ہے بدلے کی سیاست کا رواج قائم کر کے پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کر دیا گیا جو ملکی سلامتی کے لیے خطرناک ہے مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیداران اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں برطانیہ کی تنظیم کو تحلیل کرنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ۔زبیر گل برطانیہ کے مرکزی صدر ہیں اور جماعت کے لیے انکی خدمات کبھی بھی فراموش نہیں کی جا سکتیں انہوں نے مشکل ترین حالات میں جماعت کا بھرپور ساتھ دیا۔ گریٹر مانچسٹر اور نارتھ ویسٹ کی تنظیموں کے عہدیداران کے اندر مکمل یکجہتی ہے اور زبیر گل کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی رہنماؤں بیرسٹر امجد ملک، راجہ آفتاب شریف، کونسلر عتیق الرحمٰن، راجہ جلیل الرحمٰن، حمزہ باسط بٹ، راجہ وحید لہری ،راجہ عبد القیوم ،مزمل حسین باجوہ ،و دیگر عہدیداران نے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران مشترکہ طور پر کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان کے اقتصادی حالات تو برے ہیں ہی لیکن سیاسی حالات بھی انتہائی گھمبیر ہیں اور اگر یہی صورتحال رہی تو پھر یہ سوچنے پر مجبور ہوں گے کہ آیا جس مقصد کے لیے پاکستان معرض وجود میں آیا تھا کہیں ہم اس مقصد سے ہٹ تو نہیں گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا میاں نواز شریف کے بیانیے ووٹ کو عزت دو فاطمہ جناح اور ذوالفقار علی بھٹو کا بھی یہی بیانیہ تھا اور جب تک جمہوری روایات کی مکمل پاسداری نہیں کی جاتی ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا منتخب نمائندوں کو آزادانہ قائم کرنے دیا جانا چاہیے اس میں مداخلت جمہوریت کی نفی ہے ان کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیئے اس میں ذاتی پسند و ناپسند کو ملحوظ خاطر نہیں رکھنا چاہیے۔ نیب گردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں نیب کے کالے قوانین ختم ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کے حربوں کے بعض اب عدلیہ پر بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے جو جمہوری روایات اور آزاد عدلیہ و میڈیا کی نفعی کرتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مرکزی قائدین کو جیلوں میں بند کرنے کا ڈرامہ اس لیے رچایا جا رہا ہے موجودہ کمزور حکومت کو بیساکھیوں کا سہارا دیا جا سکے۔ عوامی لیڈران کو جیلوں میں ڈالنے سے انہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا ضروری نہیں جیل کے اندر ہونے والے مجرم ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں تنظیم قائم ہے کارکنان منفی پروپیگنڈوں پر دھیان نہ دیں زبیر گل برطانیہ کے مرکزی صدر ہیں مستقبل میں جب بھی تنظیم نو ہوئ تو کارکنان اور عہدیداران کو مکمل اعتماد میں لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک خصوصاً برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کے دل ہمیشہ کی طرح پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں مادر وطن اور مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کے ساتھ ایک ایسا جذباتی اور قلبی رشتہ ہے جو مستقبل میں مذید گہرا ہو گا اور ہم قائدین کے ساتھ مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور انکے تمام فیصلوں کو صدقے دل سے تسلیم کریں گے ۔ مسلم لیگ ن برطانیہ کے جو عہدیداران اس موقع پر موجود تھے ان میں مسلم لیگ ن برطانیہ و یورپ کے سفارتی ونگ کے چئیرمن کونسلر عتیق الرحمٰن، جنرل سیکرٹری نارتھ ویسٹ ریجن راجہ جلیل الرحمان، سنئیر نائب صدور برطانیہ حمزہ باسط بٹ، راجہ عبد القیوم،راجہ وحید لہری،راجہ آفتاب شریف چیئرمین مسلم لیگ ن برطانیہ،راجہ فضل محمد سنئیر نائب صدر مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ ریجن قمر زمان بھٹی، صدر مسلم لیگ ن گریٹر مانچسٹر،میاں امجد علی نائب صدر مسلم لیگ ن گریٹر مانچسٹر ریجن ،چوہددی نثار احمد ٹوپہ سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ ن بولٹن برانچ،رانا ضیا اسلم صدر وکلاء ونگ نارتھ ویسٹ ریجن بھی موجود تھے۔ عہدیداران نے جماعت کی مضبوطی اتحاد و اتفاق کے لیے ٹھوس کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا ۔