مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
برمنگھم(فیاض بشیر)جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام جولائی کے مہینے میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز،مظاہرے منعقد کئے جائیں گے،برہان مظفر وانی شہید کی تیسری برسی کے موقع پر برطانیہ کے ہائوس آف کامنز لندن میں کانفرنس اور بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا،یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر یورپی پارلیمنٹ برسلز میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا،برطانیہ و یورپ کے بڑے شہروں مانچسٹر،بریڈ فورڈ،برمنگھم،ہیگ بارسلونا،پیرس،فرینکفرٹ،ویانا اور دیگر شہروں میں پروگرامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار،ڈائریکٹر انتظامیہ ہیری بوٹا و دیگر ممبران نے برطانیہ کے شیڈو وزرا ممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ،کشمیری و پاکستانی کمیونٹی رہنمائوں اور تنظیموں کے ذمہ داران سے ملاقاتیں اور رابطے کر کے انہیں دعوت دی،آزاد کشمیر سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان،حریت کانفرنس کے رہنمائوں،پاکستانی و کشمیری ممبران پارلیمنٹ کی شرکت کو بھی یقینی بنایا جائے گا،اس موقع پر برمنگھم میں تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،ہیری بوٹا،ڈاکٹر صبور جاوید،سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق اور دیگر رہنمائوں نے یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کی شریک چیئرمین ایم ای پی اینتھیا میکنٹائر،برمنگھم سے شیڈو وزیر خارجہ برائے یورپ ایم پی خالد محمود،لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر چوہدری محمد عظیم،ووسٹر کے میئر کونسلر چوہدری اللہ دتہ،نارتھ ہیمپٹن افتخار احمد سمیت دیگر کونسلرز،میئرز اور خواتین رہنمائوں سے ملاقاتیں کر کے جہاں انہیں مقبوضہ کشمیر کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا وہیں تحریک کے مستقبل کے پروگرامات و سرگرمیوں میں تعاون و شرکت کی دعوت دی،لندن و برسلز میں کانفرنسز،لندن و ویسٹ مڈ لینڈ میں مظاہروں اور کنزرویٹو لیڈر شپ کیمپین کے دوران مسئلہ کشمیر پر لابی تیز کرنے کی اپیل کی،اس موقع پر یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن ایم پی اینتھیا میکنٹائر نے کہا کہ وہ 6جولائی کو ویسٹ مڈ لینڈ کانفرنس میں شرکت کریں گی جبکہ10جولائی کو برسلز میں فرینڈز آف کشمیر کے دیگر ارکان پارلیمنٹ سے مل کر کانفرنس کے انعقاد میں بھی معاونت کریں گے،میری کوشش ہو گی کنزرویٹو پارٹی لیڈر شپ کی علاقائی میٹنگ میں کشمیری نمائندوں کی شرکت کو یقینی بنائوں اور مستقبل کی لیڈر شپ کو کشمیریوں کے کئے نکتہ نظر سے آگاہ کر سکیں،ایم ای پی انتھیا میکنٹائر نے کہا کہ جس طرح ماضی میں کشمیریوں کا کیس موثر انداز میں لڑا ہے جب تک میں یورپی پارلیمنٹ میں ہوں اپنے گروپ اور دیگر27ممالک کے ممبران کو بھی ہمنوا بنا کر کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت میں کوششیں جاری رکھیں گے،تحریک حق خود ارادیت کے رہنمائوں ڈاکٹر صبور جاوید،راجہ غضنفر خالق نے کنزرویٹو پارٹی کے مرکزی چیئرمین ایم پی برنیڈن لیوس،ایم پی مائیک ووڈ جبکہ لبرل ڈیمو کریٹک کے سابق پارلیمانی امیدوار شہزاد اقبال مغل نے نو منتخب ممبر یورپی پارلیمنٹ ایم ای پی فلپ بلیئن سے ملاقاتیں کر کے انہیں تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی جانب سے کشمیر کے پروگراموں میں شرکت کی دعوت ڈی،کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے ڈپٹی چیئرمین ہیری بوٹا نے ویسٹ مڈ لینڈ کے کنزرویٹو ممبران کو بذریعہ ای میل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کروانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی ادھر خواتین رہنمائوں نجمہ حفیظ،غزالہ احمد،شبانہ چوہدری جبکہ کمیونٹی رہنمائوں چوہدری مقصود اور دیگر نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔