مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
میاں نوازشریف اورمسلم لیگ ن تارکین وطن کی خدمات پر فخر کرتے ہیں:سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا
برمنگھم ... پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت عوام کے تمام تر مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے، ہمیں شور ڈالنے کی عادت نہیں لیکن ایسے منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے جن کے ثمرات جلد سامنے آنا شروع ہو جایئں گے۔ ہم تارکین وطن کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ہر اوورسیز پاکستانی ملک کا سفیر ہے۔ ان کے ٹیلی فون چارجز، پی آئی اے کی چھٹیوں کے دوران کرائے میں اضافہ اور سفارتخانوں سمیت ہر قسم کے مسائل کو حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے کل جماعتی انٹرنیشنل کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر راجہ امجد خان کی جانب سے منعقدہ تقریب کے موقع پر بطور مہمان خصوصی کیا۔ تقریب سے برمنگھم قونصلیٹ کے قونصل جنرل شیر بہادر خان، مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ ایاز خان ایڈووکیٹ، صدر کشمیر رابطہ راجہ امجد خان، کونسلر راجہ وسیم ظفر، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطانیہ تصورنقوی، مرکزی رہنما محسن عباسی، سابق کونسلر راجہ شوکت، تصدق کرڑوی، دائریکٹرحسنات کالج برمنگھم ڈاکٹر اقتدار کرامت چیمہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ رفاقت خان نے بھی خصوصی خطاب کیا جبکہ علامہ رفیق چشتی نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں سابق کونسلر چوہدری محمد سعید، مشیرآزاد حکومت چوہدری منظور حسین، پی آر او اوورسیز ایم ایل اے الحاج راجہ گلتاسب خان، نائب صدر پی پی برطانیہ چوہدری عارف کیروی، نائب صدر مسلم لیگ ’ن‘ مڈلینڈ راشد محمود مرزا، چیئرمین مسلم لیگ ن ویلفیئر بورڈ راجہ فرید خان، لبریشن لیگ کے چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ سمیت دیگر لوگ شریک تھے۔ سینیٹر اقبال ظفرجھگڑا نے کہا کہ نواز شریف چیلنجز سے نمبردآزما ہونے کی اہلیت اور تجربہ رکھتے ہیں، میاں نوازشریف اوران کی جماعت تارکین وطن پر فخر کرتے ہیں۔ ہمیں تارکین وطن کی وطن پر محبت پر رشک آتا ہے، پاکستان کی اکانومی میں ان کا رول نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اٹھایا جائے گا۔ راجہ اپنے خان نے اپنے خطاب میں اقبال ظفر جھگڑا کو برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا جب سے پاکستان میں ن لیگ کی حکومت آئی ہے دشمن قوتوں نے اپنے وار تیز کردئے ہیں لیکن ہمارا عزم اور استقلال ڈولنے والا نہیں ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف غربت کی چکی میں پسی عوام کو خوشحالی کی راہ پر ڈال کر ہی چھوڑیں گے۔