مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل کیسلمیر سنٹر میں عیدکے حوالہ سے پوٹھواری محفل شعر خوانی اور سیف الملوک کا انعقاد
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)راچڈیل کیسلمیر سنٹر میں عید ملن پارٹی کے حوالہ سے پوٹھواری محفل شعر خوانی اور سیف الملوک کا انعقاد ہوا ۔ پاکستان کے شہر گوجر خان سے آئے نامور شعر خواں چوہدری مختار احمد اور راجہ ابوذر خان نے عشق حقیقی و مجاز کے اشعار روایتی میوزک کی دھنوں پر سنا کر حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر دوبئ سے آئے نامور سماجی و صحافتی شخصیت عبد الرحمٰن رضا کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں جس طرح خطہ پوٹھوار کے لوگوں نے ماں بولی کو زندگی رکھا ہوا ہے اور نوجوان نسل تک پہنچا رہے ہیں قابل رشک ہے اس طرح کی محافل پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد دیتی ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ مادر وطن کی ماں بولی سے پیار کرنے والے حقیقی لوگ برطانیہ میں رہتے ہیں ۔ دیگر شرکاء کا بھی کہنا تھا کہ جسطرح لوگ اس محفل میں شریک ہیں لگتا ہے کہ یہ وطن تو ضرور چھوڑ کر آئے ہیں لیکن اپنی روایات کو نہیں بھولے ہیں اور اس سے اسی طرح محبت کرتے ہیں۔شرکائے تقریب کا مذید کہنا تھا کہ وہ اس محفل سے ہمیشہ کی طرح خوب لطف اندوز ہوئے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع بھی میسر ایا۔ پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سابق صدر ارشد رچیال نے محفل میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اسٹیج کی رونق کو چار چاند لگانے میں راجہ مسعود عالم شامی اور راجہ طارق ربانی اپنے مخصوص انداز سے حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے۔ برطانیہ بھر کے مختلف شہروں سے پوٹھواری اشعار سے دلی لگاؤ رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی اور پروگرام کے منتظمین کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے خوبصورت محفل سجا کر پوٹھواری اشعار سننے کے ساتھ بچھڑے ہوئے یاروں سے بھی ملایا۔